جونیئرڈاکٹروںنے اپنے مطالبات کیلئے عوام کے دستحظ لینے کی مہم بھی شروع کی،اس مہم کے ذریعے ڈاکٹر اپنے ۱۰؍ نکاتی مطالبات سےعوام کو آگاہ کرنا چاہتےہیں اوربتانا چاہتے ہیںکہ یہ کیوں ضروری ہیں
EPAPER
Updated: October 17, 2024, 10:49 PM IST | Kolkata
جونیئرڈاکٹروںنے اپنے مطالبات کیلئے عوام کے دستحظ لینے کی مہم بھی شروع کی،اس مہم کے ذریعے ڈاکٹر اپنے ۱۰؍ نکاتی مطالبات سےعوام کو آگاہ کرنا چاہتےہیں اوربتانا چاہتے ہیںکہ یہ کیوں ضروری ہیں
آر جی کر اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کی اندوہناک واردات کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال جمعرات کو۱۳؍ویں دن میں داخل ہو گئی مگر حکومت کے ساتھ ان کا تعطل برقرار ہے ۔ اس درمیان جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے ۱۰؍ نکاتی مطالبے کی حمایت میں ’عوامی دستخط‘کی مہم شروع کی ہے ۔ جمعرات کو دوپہر۱۲؍ بجے کے بعد دھرم تلا جہاں بھوک ہڑتال کی جارہی ہے، وہاں سے اس کا آغاز ہوا۔اس پروگرام میں عام لوگ جونیئر ڈاکٹروں کے ۱۰؍ نکاتی مطالبے پر دستخط کر رہے ہیں۔جونیئر ڈاکٹر بدھ کو کلکتہ میڈیکل کالج میں ایک میٹنگ کی۔ اس آدھی رات کی میٹنگ میں عوامی دستخط جمع کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔دراصل ڈاکٹر چاہتے ہیں کہ عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ ان کے دس نکاتی مطالبات کیا ہیں اور یہ کیوں ضروری ہیں۔مظاہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دھرم تلا کے چاروں کونوں پر ۴؍ مقامات پر۱۰؍ نکاتی مطالبے پر عام لوگ اپنی رائے پر دستخط کر سکتے ہیں ۔ اس پروگرام کے ذریعے عام لوگوں کے ساتھ ایک ربط پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عارف احمد لشکر نامی ایک کارکن نے کہا کہ ’’بہت سے عام لوگ دھرم تلا آتے ہیں لیکن مظاہرین یا بھوک ہڑتال کرنے والوں سے براہ راست بات نہیں کر سکتے لیکن ہم انہیں سننا چاہتے ہیں۔ لہٰذا جو عام لوگ آرہے ہیں وہ ہمیں اپنی رائے بتا کر دستخط کر سکتے ہیں۔یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ۴؍ کاریں دھرمتلا میں بھوک ہڑتال سے چاروں سروں تک جائیں گی۔ احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹر التو ڈنگا، سود پور، گریہاٹ اور شیام بازار جا کر عوامی دستخط لیں گے۔دھرمتلا میں ۷؍ جونیئر ڈاکٹر۱۰؍نکاتی مطالبات کے ساتھ بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ جمعرات کو ان کے بھوک ہڑتال کا ۱۳؍ واں دن تھا ۔ اس کے علاوہ شمالی بنگال میڈیکل کالج میں ایک جونیئر ڈاکٹر بھی بھوک ہڑتال کر رہا ہے۔ سلی گوڑی میں بھوک ہڑتال کا۱۱؍واں دن ہے۔بھوک ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔رومیلیکا کمار اور سپندن چودھری منگل کو ہی دھرمتلا میں بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔جونیئر ڈاکٹروں نے عوامی بیداری کیلئے عوامی دستخط جمع کرنے کے علاوہ مختلف پروگرام اور جلوس نکالنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ہردن کوئی نیا پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین نے سی بی آئی تحقیقات کے خلاف کولکاتا میں ایجنسی کے دفتر تک مارچ نکالا اورآر جی کر معاملے میں انصاف کا مطالبہ کیا ۔