Inquilab Logo

عدالتی اصلاحات مخالف پائلٹوں کے احتجاج کا اثر،نیتن یاہو کا برطانیہ دورہ ایک دن کیلئے ملتوی

Updated: March 25, 2023, 12:50 PM IST | London

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیاتھا کہ اپوزیشن عدالتی اصلاحات پرمذاکرت کیلئے تیار نہیں، اپوزیشن لیڈر نے بیان کو جھوٹ قراردیا

The protestors protested by blocking the road at many places across the country (Photo: PTI).
مظاہرین نے ملک بھر میں کئی مقاما ت پر اس طرح سے راستہ روک کر احتجاج کیا۔(تصویر: پی ٹی آئی )

:   اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو برطانیہ کا دورہ ایک دن کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔ کیونکہ کئی پائلٹوں نے ان کا طیارہ اڑانے سے انکار کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ ان  پائلٹوں نے  عدالتی اصلاحات کی مخالفت میںخدمات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔   ٹیلی گراف نے ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔ اخبار نے برطانیہ کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’’یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ  نیتن یاہو کو برطانیہ لے جانے سے انکار کر رہے ہیں۔‘‘ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹوں کا انکار اسرائیلی عدالتی نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کے  نیتن یاہو کے منصوبے سے جڑا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں  مظاہرے ہوئے ہیں۔ 
  قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف تقریباً ۲؍ماہ سے ہزاروں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کو  نیتن یاہو اور کابینہ کے دیگر وزراء کی رہائش گاہوں کے قریب اصلاحات کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ جنوری میں وزیر انصاف یاریو لیون کی طرف سے پیش کردہ مسودہ قانون اگر منظور کیا جاتا ہے تو اسرائیل کی سپریم کورٹ کے اختیارات میں نمایاں طور پر کمی آئے گی ۔
’’نیتن یاہو کی پارٹی کے اراکین بغاوت کردیں‘‘
 اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے بیانات کو جھوٹ قرار دے دیا اور نیتن یاہو کی پارٹی کے اراکین سے نیتن یاہو سے علاحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یاد رہے اس سے قبل نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے انکار کر رہی ہے ۔ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ عدالتی ترامیم تمام جماعتوں کے مطالبہ کے جواب میں کی جارہی ہیں۔  یاہو نے کہا تھا کہ ان کی حکومت عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئے  آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہے اور اپوزیشن کے نمائندوں نے اس مسئلہ پر بات چیت سے انکار کر دیا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا ہم حکام کے درمیان توازن بحال کرنے کےلئے ذمہ داری سے آگے بڑھیں گے اور اس توازن کو درست کریں گے۔ ان اصلاحات کو حاصل کرنے کا بہترین راستہ وسیع اتفاق رائے تک پہنچنا ہے جس سے سڑکوں پر انتشار روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دوسرے فریق کے خدشات کو سن رہا ہوں، ہم ججوں کی کمیٹی کو کنٹرول نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK