• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں قتل عام کی قیادت کرنے والا اسرائیلی کمانڈر مارا گیا

Updated: October 22, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Gaza

حماس کے جیالوں  نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی قیادت کرنےوالے اسرائیل کی ۴۰۱؍ ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل احسان ڈکسا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

401st Brigade Commander Ehsan Dixa. Photo: INN
۴۰۱؍ ویں  بریگیڈ کاکمانڈر احسان ڈکسا۔ تصویر : آئی این این

حماس کے جیالوں نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں  کے قتل عام کی قیادت کرنے والے اسرائیل کی ۴۰۱؍ ویں  بریگیڈ کے کمانڈر کرنل احسان ڈکسا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ وہ گزشتہ ۲؍ ہفتوں سے جبالیہ کیمپ میں زمینی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کی نسل کشی میں مصروف تھا۔ منگل کو بکتر بند گاڑی سے نکلتے ہی دھماکہ خیز مادہ سے حملہ کر کے حماس کے جنگجوؤں نے اسے اس کے انجام تک پہنچا دیا۔ کئی گھنٹوں کے تامل کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے کمانڈر کی موت کی  تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حماس کی فوجی اکائی ’’القسام بریگیڈ‘‘ کے مسلح جنگجوؤں  نے مذکورہ کمانڈر کو اس وقت گردن میں گولی ماری جب وہ علاقے کے دورہ پر تھا اور بکتر بند گاڑی سے نکلنے کے بعد بارودی سرنگ کا شکار ہو گیا تھا۔ زخمی ہونے کے بعد اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو القسام کے ایک نشانہ باز نے اس کی گردن میں گولی ماری اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK