۳؍ اہلکاروں کی موت ، ۲؍ کو بچالیا گیا، جس نوجوان کو ڈھونڈنے گئے تھے اس کی لاش نہیں ملی بلکہ گائوں کا ایک اور نوجوان ڈوب گیا۔
EPAPER
Updated: May 24, 2024, 12:19 PM IST | Agency | Ahmednagar
۳؍ اہلکاروں کی موت ، ۲؍ کو بچالیا گیا، جس نوجوان کو ڈھونڈنے گئے تھے اس کی لاش نہیں ملی بلکہ گائوں کا ایک اور نوجوان ڈوب گیا۔
ضلع احمد نگر کی پرورا ندی پر اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ندی میں ڈوبنے والوں کو بچانے آئی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ۵؍ لوگ ندی میں ڈوب گئے۔ ان میں سے ۳؍ کی موت ہوگئی جبکہ ۲؍ اب بھی لاپتہ ہیں، اسکی وجہ سے پولیس محکمہ میں سوگ کا ماحول ہے۔
اطلاع کے مطابق بدھ کی دوپہر احمد نگر کے اکولے تعلقے میں واقعہ پرورا ندی پر سوگائو بدرک نامی گائوں کے ۲؍ نوجوان ساگر پوپٹ جیڈگولے اور ارجن رام داس جیڈ گولے نہانے گئے تھے مگر ڈوب گئے۔ انہیں نکالنے کیلئے ایس ڈی آ ر ایف کی ٹیم بلائی گئی۔ بدھ کو اندھیرا ہوجانے کے سبب وہ انہیں ڈھونڈ نہیں سکے لہٰذا جمعرات کی صبح ۶؍ بجے انہوں نے نئے سرے سے لڑکوں کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ اس کیلئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے کارکنان دو الگ الگ بوٹ میں بیٹھ کر ندی میں اترے۔ عینی شاہدین مطابق پہلے پہلی بوٹ پانی کے بھنور میں پھنس گئی اور فوراً الٹ گئی جبکہ دوسری باٹ انہیں بچانے کیلئے روانہ ہوئی۔ بوٹ سے گرے جوان ہاتھ پیر مار رہے تھے لیکن بھنور کی وجہ سے انہیں باہر نکلنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ دوسری بوٹ ان تک پہنچتی اس سے پہلے ہی بوٹ سے گرے ۶؍ جوان ڈوب گئے۔
اس حادثے میں دھولیہ ایس ڈی آر یف ٹیم کے سب انسپکٹرپرکاش شندے، کانسٹبل ویبھو واگھ، کانسٹبل راہل پائورا ان تینوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ پنکج پوار، اشوک پوار، ان دونوں کو بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ جس نوجوان کو ڈھونڈنے گئے تھے ارجن جیڈگولے اسے ڈھونڈا نہیں جا سکا، بلکہ ریسکیو ٹیم کی رہنمائی کیلئے جو مقامی نوجوان گنیش مدھوکر دیشمکھ ندری میں گیا تھا وہ بھی ڈوب گیا۔ وہ اب تک لاپتہ ہے۔ دھولیہ میں مہلوک پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی۔