Inquilab Logo

زمان پارک میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی پراسرار ملاقات

Updated: June 09, 2023, 12:21 PM IST | Lahore

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین نے ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب بھی نہیں دیئے

photo;INN
تصویر :آئی این این

 ایک ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد پاکستان تحریک  انصاف ( پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی  ٹی آئی کے چیئر مین  عمران خان سے زمان پارک میں   پر اسرا رملاقات کی۔ خبر لکھے جانے تک اس ملاقات کی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ اس تعلق سے پارٹی اور پارٹی لیڈر کے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی خاموش ہیں۔
   مقامی میڈیاکے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی شاہ محمود قریشی سے  ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی لیکن ملاقات کے بعدکوئی بیان جاری کیا  گیا  اورنہ ہی پریس کانفرنس کی گئی۔ اہم بات یہ ہےکہ شاہ محمود قریشی صحافیوں سے بات چیت کئے بغیر ہی  زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔
 دوسری جانب پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس پر شاہ محمود قریشی کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی صرف ایک  تصویر شیئر کی گئی جس کے بعد ملاقات کی ’اندرونی کہانی‘ سے متعلق خاموشی  چھائی رہی۔یہ ملاقات اس لئے بھی اہم تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ عمران خان کی نااہلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی سنبھالیں گے۔ عمران خان بھی اس کا اشارہ دے چکے ہیں۔ ساتھ ہی وہ حکومت  سے مذاکرات بھی کریں گے۔پی ٹی  آئی کے ایک  لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر    بتایا کہ عمران خان کو سخت فیصلے کرنے پڑسکتے ہیں ۔ انہیں سیاسی حقائق کو تسلیم کر کے  مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ قریبی ذرائع نے  بتایا کہ اگر عمران خان مقابلے یا محاذآرائی کی سیاست پر قائم رہے تو  پارٹی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی کو دوبارہ قدم جمانے میں کچھ وقت کی ضرورت ہے جو  اسی صورت میں ممکن ہے جب عمران خان  پارٹی اور سیاست سے الگ ہوجائیں۔  اس کے بعد ہی  پارٹی کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور نئی شرائط پر بات  چیت کے طریقے تلاش کئے جاسکتے  ہیں۔
 ایک اور پارٹی لیڈر نے بتایا  کہ پی ٹی آئی کی بقا کے امکانات اس وقت ممکن ہیں جب عمران خان پارٹی کی  ذمہ داریاں شاہ محمود قریشی کو سونپ دیں۔ ایسا کرنے  سے  محمود قریشی انتخابات کی تاریخ  پر بات چیت کرسکتے ہیں ۔ اقتصادی مسائل کے ساتھ ساتھ  انتخابات  پر تبادلۂ خیال کیلئے حکمراں   اتحاد سے رابطے میںرہ  سکتے ہیں،لیکن  یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب عمران خان سیاست چھوڑ دیں اور۹؍ مئی کے  پُرتشدد واقعات کے قانونی نتائج کا سامنا کریں۔ ان  کے مطابق عمران خان سیاست چھوڑنےپر راضی نہیں ہوئے ، اسی لئے   شاہ محمود قریشی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کئے بغیر  روانہ ہوگئے  اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس   کے ذریعہ بھی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا۔  ان کہنا تھا کہ زمان پارک میں ملاقات ہوئی اور عمران خان  کے سامنے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، تاکہ وہ قبل ازوقت اقدام کرسکیں۔ 
  ملاقات کی کب تک پر اسرار رہے گی؟ اس بارے میں ان کا کہناتھا کہ ملاقات کی تفصیل اگلے چند دنوں میں خود ہی ظاہر ہوجائیں گی۔

imran khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK