• Sat, 30 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان اب تک نہیں، کارگزار وزیر اعلیٰ ناراض ہو کر گائوں پہنچ گئے

Updated: November 29, 2024, 10:49 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ایکناتھ شندے اسی وقت نائب وزیر اعلیٰ بننے کو تیار جب انہیں وزارت داخلہ بھی دی جائے ، ممبئی میں مہایوتی کی ۲؍ اہم میٹنگیں رَد کرکے ستارا روانہ ہو گئے

It is also clear from the picture of this meeting that Eknath Shinde is angry. (PTI)
اس میٹنگ کی تصویر سے بھی واضح ہو رہا ہے کہ ایکناتھ شندے ناراض ہیں۔ (پی ٹی آئی )

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آکر ۶؍ دن گزر چکے ہیں اور   ۲؍ تہائی سے زائد اکثریت حاصل کرنے کے باوجود اب تک مہا یوتی کی جانب سے اگلے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ایسی خبریں مل رہی ہیںکہ دہلی میں   اجیت پوار اور ایکناتھ شندے  کے ساتھ بی جے پی کے اعلیٰ کمان کی میٹنگ میں دیویندر فرنویس کو وزیر اعلیٰ بنانے پر اتفاق رائے  قائم ہوا  لیکن اعلان نہیں ہو سکا ہے کیوں کہ ایکناتھ شندے وزارت داخلہ کا قلمدان چاہتے ہیںاور امیت شاہ  دینے کو تیا رنہیں ہیں۔ اسی سے ناراض ہو کر  شندے دہلی سے لوٹ آئے اور فوراً اپنے آبائی گاؤںستار ا پہنچ گئے جہاں وہ ۲؍دن آرام کریں گے۔ ان کے اس قدم کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔  اسی ناراضگی کے سبب قلمدانوں کی تقسیم کے تعلق سے ممبئی میں مہایوتی کی  ۲؍ میٹنگیں بھی رد ہو گئی ہیں۔ اس سے قلمدانوں کی تقسیم میں  تاخیر ہو سکتی ہے۔
 ذرائع کے مطابق ۵؍ دسمبر یا اس کے بعد وزیر اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اوردیگر قلمدانوں کا اعلان  ہو سکتا ہے۔ اسی دوران یہ خبر بھی گشت کر رہی ہے کہ اجیت پوار کو حسب سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر خزانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایکناتھ شندے  کے خیمے کو ہاؤسنگ محکمے کے ساتھ کل ۱۳؍قلمدان دیئے جاسکتے ہیں لیکن شندے اسی شرط پر نائب وزیر اعلیٰ بننے کو تیار ہیں جب انہیں وزیر داخلہ کاقلمدان دیا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے ۔ اس  لئے شندے دہلی  سے واپس آنے کے بعد سیدھے اپنے آبائی گائوں روانہ ہو گئے

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK