• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اُدیشہ میں نو منتخب بی جے پی حکومت۱۲؍ جون کو حلف لے گی

Updated: June 10, 2024, 11:12 AM IST | Agency | Bhubaneswar

بی جےپی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اب ۱۰؍ کی بجائے ۱۱؍ جون کو ہوگی ،بھونیشور کے جنتا میدان پر تیاریاں جاری۔

Odisha BJP spokesperson Jatin Mohanty. Photo: INN
ادیشہ بی جے پی کے ترجمان جتن موہانٹی۔ تصویر : آئی این این

ادیشہ میں نو منتخبہ بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب۱۲؍ جون کو منعقد ہوگی۔پارٹی کے ترجمان جتن موہانٹی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل مودی نے ادیشہ میں اپنی انتخابی ریلیوں کے دوران اعلان کیا تھا کہ تقریب۱۰؍ جون کو ہوگی۔ مودی نے کئی ریلیوں میں کہا تھا کہ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) حکومت کی میعاد۴؍ جون کو ختم ہو جائے گی اور بی جے پی کے نئے وزیر اعلیٰ، ادیشہ کا بیٹا یا بیٹی۱۰؍ جون کو بھونیشور میں حلف لیں گے۔
موہانٹی نے کہا کہ چونکہ مودی اتوار کی شام کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے اور۱۰؍ جون کو ان کے کئی دیگر اہم پروگرام ہیں اس لیے ادیشہ میں بی جے پی حکومت کی مجوزہ حلف برداری کی تقریب ۱۲؍جون کو مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ۱۰؍جون کو ہونے والی بی جے پی قانون ساز  پارٹی کی میٹنگ اب۱۱؍ جون کو ہوگی۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی لیڈر کا انتخاب بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں کیا جائے گا، جسے بی جے پی پارلیمانی بورڈ منظوری دے گا۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے کسی سینئر ایم ایل اے کو وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا جاسکتا ہے اور پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔اس دوران شہر کے مشہور جنتا میدان میں تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK