• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ماہم کے۱۰؍روزہ میلے کی پولیس اجازت نہ ملنے کی خبر بے بنیاد

Updated: December 18, 2023, 12:18 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mahim

انتظامات کیلئے ماہم پولیس اسٹیشن اور درگاہ کمیٹی کے دفتر میں ۲؍ میٹنگیں ہوچکی ہیں۔ درگاہ انتظامیہ کے مطابق میلہ ۲۷؍دسمبر سے شروع ہوگا۔

Regarding the festival, a discussion was held with the senior officers of the Sohail Khandwani Police in the meeting held at the office of the Dargah Committee. Photo: INN
میلے کے تعلق سے درگاہ کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں سہیل کھنڈوانی پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ تصویر : آئی این این

ماہم کا میلہ امسال نہیں لگے گا ، پولیس نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس طرح کی گشت کرنے والی خبروں کی درگاہ انتظامیہ نے تردید کی اور کہا کہ یہ ماہم میلے کا ۱۲۱؍واں سال ہے۔ ‌امسال ۲۷؍ دسمبر سے شروع ہونے والے ۱۰؍ روزہ میلےکے لئے اب تک پولیس اسٹیشن اور ماہم درگاہ کمیٹی کے دفتر میں ۲؍ میٹنگیں ہوچکی ہیں ۔ اس میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کے افسران کے ساتھ صندل لانے والی کمیٹیاں اور دکاندار بھی شریک ہوئے۔ اس لئے سنیچر کی شب تک ایسی کوئی اطلاع پولیس کی جانب سے درگاہ انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ 
نمائندۂ انقلاب کے استفسار پر سہیل کھنڈوانی نے مذکورہ بالا تفصیلات بتائیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامات حسب معمول شروع کردیئے گئے ہیں ، یہ میلہ اپنی نوعیت کا تاریخی میلہ ہے جس کا ۱۹۰۱ء کا گزٹ ہے۔ اس لئے اسی اہتمام کے ساتھ امسال لگایا جائے گا اور ملک کے مختلف حصوں سے دکاندار انواع واقسام کی اشیاء لے کر میلے میں شریک ہوں گے۔سہیل کھنڈوانی کے مطابق اس موقع پر یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ عرس نہیں میلہ ہے، ہاں یہ ضرور ہے کہ اس کے انعقاد میں ماہم درگاہ انتظامیہ کا کلیدی رول ہوتا ہے اور اس کی جانب سے بڑی تعداد میں ‌رضاکار بھی نگرانی کے لئے مامور کئے جاتے ہیں اورپہلا صندل ممبئی پولیس کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK