موبائل براڈ بینڈ انڈیکس رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ء میں ۵؍جی ڈیٹاکا استعمال زیادہ ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: March 23, 2025, 9:59 AM IST | New Delhi
موبائل براڈ بینڈ انڈیکس رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ء میں ۵؍جی ڈیٹاکا استعمال زیادہ ہوا ہے۔
ملک میں ۲۰۲۸ء تک ۵؍جی صارفین کی تعداد۷۷؍ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ لوگ ہر ماہ اوسطاً۴۰؍ جی بی ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں اور اگلے ۳؍برسوں میں یعنی۲۰۲۸ء تک ملک میں ۵؍جی صارفین کی تعداد۲ء۶۵؍ گنا بڑھ کر تقریباً ۷۷؍کروڑ ہو جائے گی۔ فی الحال ان کی تعداد ۲۹؍ کروڑ ہے۔
نوکیا کی سالانہ موبائل براڈ بینڈ انڈیکس رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ء میں پورے ہندوستان میں ۵؍جی ڈیٹا کے استعمال میں سالانہ کی بنیاد پر ۳؍ گنا اضافہ متوقع ہے۔ دسمبر۲۰۲۴ء میں فی صارف ۵؍جی ڈیٹا کی اوسط کھپت ۴۰؍ جی بی تک بڑھ جائے گی۔ ۲۰۲۴ء میں ۲۷ء۵؍ جی بی تک پہنچنے کیلئے ۵؍سال درکار ہوں گے۔ اس لئے ڈیٹا کی کھپت بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق۵؍ جی فکسڈ وائرلیس ایکسیس (ایف ڈبلیو اے) کی مسلسل ترقی ڈیٹا کی کھپت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ ایف ڈبلیو اے کے صارفین اب اوسط صارفین سے ۱۲؍ گنا زیادہ ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ تبدیلی رہائشی اور تجارتی دونوں شعبوں میں نئی خدمات کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
تبدیل کئے جانے والے۹۰؍ فیصد فونس ۵؍جی ہوں گے۔ ملک میں ۵؍جی آلات کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔ فعال۵؍جی ڈیوائسز کی تعداد۲۰۲۴ء تک دُگنی ہو کر۲۷۱؍ ملین ہو جائے گی۔ ۲۰۲۵ء میں ۹۰؍فیصد پرانے اسمارٹ فونس جو تبدیل کئے جائیں گے وہ ۵؍جی ہوں گے۔ ۵؍ جی ایڈوانسڈ کی صلاحیتیں ۶؍جی میں منتقلی کی بنیاد کے طور پر کام کریں گی۔ ۴؍جی ڈیٹا کی کھپت میں مسلسل کمی ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی تک، ماہانہ ۵؍جی ڈیٹا کی کھپت پورے ملک میں ۴؍جی سے زیادہ ہوگی۔ اس ترقی کی قیادت کیٹیگری بی اور سی حلقوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔