• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی کوریا: سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد

Updated: January 26, 2025, 9:53 PM IST | Seoul

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

Former South Korean President Yoon Suk-yeol. Photo: INN.
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول۔ تصویر: آئی این این۔

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنےکی سفارش کی تھی۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے ۳؍دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء اٹھا لیا تھا۔ بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے اس وقت کے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی گئی تھی جو پہلی مرتبہ ناکام رہی تاہم،  دوسری بار اپوزیشن صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں کامیاب رہی تھی۔ 
جنوبی کوریا کے تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر یون سک یول کو چند روز قبل گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK