• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’وزیراعظم کے بیان سے ملک کی جمہوریت اور سیکولر شبیہ کو عالمی سطح پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا‘

Updated: April 22, 2024, 11:55 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow

نتخابی ریلی میں مسلمانوں کے خلاف وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اسے پوری دنیا میں  ہندوستان کی بدنامی کا باعث قراردیا۔

Akhilesh Yadav addressing the rally. Photo: INN
اکھلیش یادو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

انتخابی ریلی میں مسلمانوں کے خلاف وزیراعظم مودی  کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ   اکھلیش یادو نے اسے پوری دنیا میں  ہندوستان کی بدنامی کا باعث قراردیا۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک طرف وزیراعظم  ۴۰۰؍ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام کو ڈرا بھی رہے ہیں کہ اگر اپوزیشن جیت گئی تو کیا ہوگا۔ 
  انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ  بی جے پی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد  انتخابی جلسوں میں بیہودہ باتیں کہہ کر کانگریس کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔مسلمانوں کے تعلق سے وزیراعظم کے بیان پر سماجوادی پارٹی  کے سربراہ نے کہا کہ’’ کسی مخصوص کمیونٹی کے بارے میں نام لے کر غلط باتیں کہنا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی کمیونٹی کی توہین ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس سے ملک کے سیکولر اور جمہوری تشخص کو   نقصان پہنچا ہے۔ یہ ایک انتہائی قابل اعتراض بیان ہے، جس کیلئےمعافی بھی نہیں مانگی جا سکتی۔‘‘ 
 سماجوادی پارٹی کے صدر نے اسے زعفرانی پارٹی کی شکست خوردگی کامظہر قراردیااور کہا کہ ’’بی جے پی ایسا بیان اس لئے دے رہی ہے کہ اس کے اپنے حامی بھی اسے ووٹ نہیں دے رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بی جے پی کا یہ مایوس کن بیان ہے اور ملک سے بی جے پی حکومت کے جانے کا رجحان  پر اس کی فکرمندی کا اظہار ہے۔‘‘ انہوں نے الیکشن کمیشن کی خاموشی پر بھی سوال کیا اور کہا کہ ’’کیا ایسے بیان کے بعدبھی الیکشن کمیشن کسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے گا؟ تاریخ اسے یاد رکھے گی اور تاریخ اس کے لئے بی جے پی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔بی جے پی کا ایجنڈا غیر انسانی ہے،  وہ پارلیمانی نظام پر حملہ کر رہی ہے اور آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK