• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گھاٹکوپر کے قدیم راجاواڑی اسپتال کی ازسرنوتعمیر کا منصوبہ، ایک ہزار۲۰؍بیڈ ہوں گے

Updated: September 03, 2024, 10:52 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

یہاں واقع قدیم راجاواڑی اسپتال کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی )نے ازسرنوتعمیر کرنےکا فیصلہ کیاہے۔

Rajawadi Hospital, the redevelopment work of which will be done in 2 phases. Photo: INN
راجاواڑی اسپتال جس کے ری ڈیولپمنٹ کا کام ۲؍مرحلوں میں کیا جائے گا۔ تصویر : آئی این این

یہاں واقع قدیم راجاواڑی اسپتال کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی )نے ازسرنوتعمیر کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ۶۸؍ سال پرانے اس اسپتال کے ری ڈیولپمنٹ پر ۷۰۰؍ کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور یہ ۲؍مرحلوں میں کیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے راجاواڑی اسپتال میں بیڈ بڑھانےکےمنصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ راجاواڑی اسپتال کے ری ڈیولپمنٹ کیلئے ایک کنسلٹنٹ کا تقرر کیا گیا ہے جسے ۱۴؍ کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔
واضح رہےکہ راجاواڑی اسپتال میں اس وقت ۵۰۰؍بستر ہیں جسے بڑھا کر ایک ہزار ۲۰؍ کیا جائے گا۔ ممبئی کے مشرقی مضافات میں کوئی بڑا اسپتال نہیں ہے۔ اس لئے کرلا سے ملنڈ تک کے شہری  علاج کیلئے سائن اور کے ای ایم اسپتال  آتے ہیں۔ سائن اسپتا ل کی توسیع کابھی کام جاری ہے۔
راجا واڑی اسپتال میں بھی مریضوں کو علاج کیلئے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہاں فی الحال ۵۰۰؍ بستروں کی سہولت موجود ہے لیکن  آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (اوپی ڈی )میں روزانہ ۳؍ ہزار مریض آتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ ۴۰۰؍مریضوں کوداخل کیا جاتا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسپتال کوزیادہ گنجائش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسپتال کے کام کاج میں رکاوٹ ڈالے  بغیر ۲؍ مرحلوں میں اسےری ڈیولپ کیاجائے گا۔ہر مرحلہ کی تکمیل کیلئے ڈھائی سال کا وقفہ درکار ہوگا۔ ۵؍سال میں ری ڈیولپمنٹ کا کام مکمل ہونےکی اُمید ہے۔ فی الحال راجاواڑی ا سپتال ۱۶؍ہزار ۸۸۳؍مربع میٹر اراضی پر واقع ہے اور ری ڈیولپمنٹ کے بعد یہ ایک لاکھ ۴۴۹؍مربع میٹر اراضی پر واقع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK