• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی کے باغی (آزاد) امیدوار اپنا انتخابی نشان بھول گئے

Updated: November 09, 2024, 9:22 AM IST | Mumbai

جلسہ عام کے دورن عوام سے ’سیٹی‘ بجانے کے بجائے ’تتاری‘ بجانے کیلئے کہہ دیا،لوگوں نے انہیں ان کا نشان یاد دلایا تو کہا ’ غلطی ہوگئی۔‘

Former BJP MLA Bhimrao Dhonde is now an independent candidate. Photo: INN
بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی بھیم رائو دھونڈے اب آزاد امیدوار ہیں۔ تصویر: آئی این این

عام طور پر الیکشن کے دوران ہر امیدوار ووٹروں کو بار بار اپناانتخابی نشان یاد دلاتا ہے تاکہ پولنگ والے دن اسی نشان کا بٹن دبائیں لیکن کوئی امیدوار اپنا ہی نشان بھول جائے تو؟بیڑ ضلع کے آشٹی اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار بھیم رائو دھونڈے کے ساتھ ایسا ہی ہوا جب وہ ایک انتخابی جلسے کے دوران  اپنا نشان بھول گئے اور عوام کو غلطی سے شرد پوار کی پارٹی کے نشان پر بٹن دبانے کیلئے کہہ دیا۔ 
یاد رہے کہ بیڑ ضلع میں واقع آشٹی اسمبلی حلقے سے بی جے پی نے سریش دھس کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے این سی پی (شرد) کے نوجوان لیڈر محبوب شیخ میدان میں ہیں۔ بھیم رائو دھونڈے جو کہ بی جے پی میں تھے، ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر بطور آزاد امیدور پرچہ بھر دیا۔ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ’سیٹی‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
جمعرات کو وہ ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ’’ پولنگ میں اب صرف ۱۵؍ دن رہ گئے ہیں۔ ہمیں بہت سے جلسوں میں جانا ہے۔ آپ صرف اتنا یاد رکھیں کہ ۲۰؍ نومبر کو آپ کو جم کر ’تتاری ‘ بجانی ہے۔  اس پر وہاںموجود لوگ ہنسنے لگے۔ پہلے تو دھونڈے کی کچھ سمجھ میں نہیں آیا اور وہ کہتے رہے کہ ’’ یہاں کے لوگ تتاری کیوں نہیں  بجانا چاہتے؟‘‘ اس دوران کسی نے  انہیں یاد دلایا کہ ان کا نشان تتاری نہیں بلکہ سیٹی ہے۔ تب انہوں نے کہا ’’میں نے غلطی سے کہہ دیا.... آپ لوگ سیٹی ہی بجائیے۔‘‘  یاد رہے کہ بھیم رائو دھونڈے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ ایسی صورت میں علاقے میں ان کا خاصا اثر ہے۔ اس بار انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ بھرا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK