• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبرا میں ڈرگس کی سپلائی میں برسر اقتدار پارٹی ملوث!

Updated: November 25, 2024, 2:06 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے بعد جتیندراوہاڑ نے کہا وہ ممبرا کے دشمنوں کو بے نقاب کریں گے۔

After winning the election, Jitendra Ohahar talking to the media. Photo: INN
الیکشن جیتنے کے بعد جتندر اوہاڑ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ممبرا اور ریاست میں برسراقتدار پارٹی کی جانب سے منشیات ‌سپلائی کی جاتی ہے اور اب اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سلاٹر ہاؤس میں کون رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اور پلے گراؤنڈکی جگہ پر کون شمشان بھومی بنانا چاہتا ہے ، انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ نمائندہ ٔ انقلاب کے سوال پر چوتھی مرتبہ ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سے فتحیاب ہونے والے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے جواب دیا۔ 
 تقریباً ۹۷؍ ہزار ووٹوں کی سبقت سے اسمبلی الیکشن جیتنے والے جتیندر اوہاڑ سے جب یہ پوچھا گیا کہ الیکشن کے دوران یہ الزام عائد کیا گیا کہ گزشتہ ۱۵ ؍برسوں میں ممبرا ‌میں ڈرگس کی سپلائی کافی بڑھ گئی ہے اس پر جتیندر اوہاڑ نے تالی بجا بجا کر کہا کہ ’’بر سر اقتدار پارٹی کی پولیس ہے، انسپکٹر ان کا ہے، سب ان کی ہی سنتے ہیں، ہم بر جھوٹے مقدمے درج کئے جاتے ہیں، کیا منشیات کی‌سپلائی کو روکنے کی ان ذمہ داری نہیں ؟ اب تو ہم کھیل کر بولیں گے کہ ڈرگس توبرسر اقتدار پاٹی ہی سپلائی کر رہی ہے، ان کے کتنے لوگ ڈرگس کے معاملے میں پکڑے گئے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ڈرگس سپلائی کرنے والا جو سب سے بڑا ڈیلر تھا وہ ناسک میں پکڑا گیا تھا اس کو کس نےبھگایا؟ میں آج تک چھپ رہا لیکن اب ڈرگس کی سپلائی پر میں خاموش نہیں رہوں گا۔ 
 اس ضمن میں این سی پی ( شردپوار) کے سینئر لیڈر سید علی اشرف عرف بھائی صاحب نے کہا کہ ڈرگس کے تعلق اب ہمارا زیرو ٹولیرینس رہے گا۔ کوئی بھی ہو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ 
 جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے سیاسی طاقت کا استعمال کر کے جو سلاٹر ہاؤس کو رکوایاتھا، ہمارے پلے گراؤنڈ پر شمشان بھومی کا ریزرویشن لایا تھا، ایم سی اے کا گراؤنڈ رکایا تھا اور جو جو گندی حرکتیں ان لوگوں نے کی تھیں انہیں عوام کے سامنے لائیں گے۔ سید علی اشرف نے کہا کہ جو کام پائپ لائن میں ہیں انہیں بھی پوار کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK