• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

افغانستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی ضائع

Updated: September 10, 2024, 9:24 PM IST | Greater Noida

پنکھوں سے میدان کو خشک کرنے کی کوشش کی گئی۔ افغانستان بورڈ میدان کی حالت سے ناخوش

Greater Noida stadium Field.Photo:PTI
گریٹر نوئیڈا کے میدان کی حالت۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

 منگل کو افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث پیر کو پہلے دن کا کھیل نہیں کھیلا جا سکا تھا۔ ابھی تک میچ کا ٹاس نہیں ہوا ہے۔
 نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت ایشیا کے دورے پر ہے۔ ٹیم افغانستان میں ایک ٹیسٹ کے بعد سری لنکا میں۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پھر ۱۶؍ اکتوبر سے  ہندوستان میں۳؍ ٹیسٹ کھیلے گی۔ افغانستان بورڈ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک افسر نے کہا کہ  یہاں بہت کچھ غلط ہو گیا ہے۔ ہم  کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ ہمارے کھلاڑی بھی سہولیات سے خوش نہیں ہیں۔
 نوئیڈا میں  پیر کی  رات بھر بارش کی وجہ سے زمین کی حالت خراب ہوگئی  جس کی وجہ سے منگل کو آؤٹ فیلڈ کی حالت  ٹھیک نہیں تھی۔ گراؤنڈز مین کو بجلی کے پنکھے سے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرتے دیکھا گیا۔ کچھ جگہوں پر آؤٹ فیلڈ پر مصنوعی گھاس بھی لگائی گئی لیکن یہ بھی کام نہ کرسکا۔ پہلے دن ٹاس بھی نہ ہوسکا ۔ پیر کو وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ ایسے میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ نوئیڈا میں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔  گراؤنڈز مین سپر سپرچارجر کی مدد سے گراؤنڈ کی مرمت میں مصروف تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK