وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کوممبئی کوسٹل روڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ نائب وزرائے اعلیٰ دیویندرفرنویس اور اجیت پوار بھی تھے۔ یہ سڑک ورلی اور مرین ڈرائیو کو جوڑتی ہے۔
EPAPER
Updated: June 11, 2024, 2:20 PM IST | Agency | Mumbai
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کوممبئی کوسٹل روڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ نائب وزرائے اعلیٰ دیویندرفرنویس اور اجیت پوار بھی تھے۔ یہ سڑک ورلی اور مرین ڈرائیو کو جوڑتی ہے۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پیر کوممبئی کوسٹل روڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ان کے ساتھ نائب وزرائے اعلیٰ دیویندرفرنویس اور اجیت پوار بھی تھے۔ یہ سڑک ورلی اور مرین ڈرائیو کو جوڑتی ہے۔جب یہ کوسٹل روڈ مکمل طور پر کام کرنے لگے گا تو ورلی اور مرین ڈرائیو کے درمیان سفر کا وقت آدھے سےبھی زیادہ کم ہوجائے گا۔
کوسٹل روڈ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ منگل (آج) سے گاڑی والوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ افتتاح کے دوران وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہاکہ ’’آج دھرم ویر سوراجیہ رکھشک چھترپتی سمبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ کا دوسرا مرحلہ کھول دیا گیا ہے۔ ۶ء۲۵؍ کلومیٹر طویل اس کوسٹل روڈ کو جولائی میں ورلی تک کھول دیا جائے گا۔ اس کی سرنگ کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس روڈ سے سفر کا وقت۴۰؍ سے ۵۰؍ منٹ تک کم ہو جائے گا۔‘‘
جنوبی حصے کی طرح جو امسال مارچ میں گاڑیوںکیلئے کھولاگیا تھا، کوسٹل روڈ کا شمالی حصہ ہفتے کے دنوں میں صبح۷؍بجے سے رات۱۱؍ بجے کے درمیان شروع رہے گا۔ فی الحال جنوبی حصہ ورلی اور مرین ڈرائیو کے درمیان سفر کرنے والی گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
ممبئی کوسٹل روڈکے دوسرے مرحلے کی اہم تفصیلات یہ ہیں:ممبئی کوسٹل روڈ جسے ’دھرم ویر سوراجیہ رکھشک چھترپتی سمبھاجی مہاراج کوسٹل روڈ‘ بھی کہا جاتا ہے، ورلی کو مرین ڈرائیو سے جوڑتا ہے۔ یہ سڑک ۱۰ء۵۸؍ کلومیٹر طویل ہے جس کا بنیادی مقصد جنوبی ممبئی اور مغربی مضافاتی علاقوں کے درمیان ٹریفک کو ہموار کرنا ہے۔ جب یہ کوسٹل روڈ مکمل طور پرشروع ہوجائے گا تو اس کے بعد اس روٹ پر سفرکے وقت میں۷۰؍ فیصد سے زیادہ کی کمی آئے گی جبکہ ایندھن کی کھپت میں۳۴؍ فیصد کمی ہو جائے گی۔ ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ پر اب تک کل۱۳۹۸۴؍ کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔