• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گولڈن ٹیمپل میں بے ادبی کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل، ۲؍ دن میں رپورٹ دیگی

Updated: December 20, 2021, 10:18 AM IST | Agency | Amritsar

اتوار کو کپورتھلا میں بھی نشان صاحب کی توہین کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا، بے ادبی کی کوشش کی ملک گیر مذمت، مقتول نوجوان پر کیس

Chief Minister Charanjit Singh Channy visited the Golden Temple on Sunday..Picture:PTI
وزیراعلیٰ  چرنجیت سنگھ چنی نے اتوار کو گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا۔ تصویر:پی ٹی آئی

 گولڈن ٹیمپل میں سنیچر کو پیش آنےوالے بے ادبی کے معاملے کی جانچ کیلئے ریاستی حکومت نے خصوصی تفتیشی ٹیم ’ایس آئی ٹی‘ تشکیل دے دی ہے جو ڈی سی پی (لاء اینڈ آرڈر) کی قیادت میں جانچ کرکے ۲؍ دنوں میں اپنی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کردیگی۔
وزیراعلیٰ کا دورہ،ا من وامان نہ بگڑنے دینے کا عزم
 اس دوران وزیراعلیٰ چنی نے خود گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا اورا س عزم کو دہرایا کہ ریاست کے امن وامان کو تباہ نہیں ہونے دیا جائےگا۔  نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سکھجندر سنگھ رندھاوا   نے کہا  ہے کہ  مذہبی بے ادبی کے واقعات ریاست کے فرقہ وارانہ بھائی چارے اور امن و امان کو خراب کرنے کی سازش معلوم ہوتے ہیں۔ 
 کپور تھلہ میں بھی بے ادبی کے شبہ میں قتل
  اس بیچ اتوار کو پنجاب کے کپورتھلہ میں گردوارہ صاحب نظام پور موڑ میں نشان صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں ایک نوجوان کو پولیس کی موجودگی میں پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ ریاست میں  ۲۴؍ گھنٹوں  میں  یہ لگاتار دوسری بار ہے جب  سکھ مذہبی علامات کی توہین کے شبہ میں کسی کو  پیٹ پیٹ کر قتل کیاگیاہے۔ کپورتھلہ کے معاملے میں  شام ہوتے ہوتے نیا موڑ آگیا جب یہ انکشاف ہوا کہ اس نے گردوارہ میں نشان صاحب کی بے  حرمتی نہیں کی بلکہ وہ چوری کے مقصد سے داخل ہواتھا۔  پولیس اب اس معاملے میں قتل کا کیس درج کرکے جانچ کریگی۔ 
 نوجوان کو حراست میں لینے کی کوشش ناکام ہوئی
  اتوار کی واردات میں گاؤں کے لوگوں  نے  بے ادبی کے شبہ میں نوجوان کو پکڑ  ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ پولیس نے اسے اپنی حراست میں لینے کی کوشش کی مگر ناکام رہی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK