• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملک کے اپوزیشن اتحاد کی ٹیگ لائن ’’جیتے گا بھارت ‘‘ہو گی

Updated: July 19, 2023, 1:21 PM IST | Bengaluru

حزب اختلاف کا تازہ ترین اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کئی لیڈروں نے محسوس کیا کہ اتحاد کے نام میں لفظ ’’بھارت‘‘ہونا چاہیے

Opposition Alliance. Photo : INN
اپوزیشن اتحاد۔ تصویر : آئی این این

ملک کی اپوزیشن پارٹیوںنے اتحاد کو بھارت کا نام دینے کےدوسرے دن’’ جیتے گا بھارت‘‘ کو حتمی شکل دی ہے کیونکہ یہ ٹیگ لائن۲۰۲۴ءکی لوک سبھا مہم کیلئے مناسب سمجھی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس ٹیگ لائن کا مفہوم ’’بھارت کی جیت ہو گی‘‘ہے۔ اسے کئی علاقائی زبانوں میں نقل کئےجانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔ منگل کو بنگلور میں میٹنگ کے دوران کئی لیڈروں نے محسوس کیا کہ اتحاد کے نام میں لفظ’’بھارت‘‘ ہونا چاہیے۔بعد ازیںتمام اپوزیشن پارٹیوں کی رائےکے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹیگ لائن کو’’ جیتے گا بھارت ‘‘کا نام دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK