• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لدھیانہ میں گیس کے رساؤ کا اندوہناک سانحہ،۱۱؍ افرادہلاک، متعدد متاثر

Updated: May 01, 2023, 10:37 AM IST | Ludhiana

مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے ۵؍ افراد اور ۲؍ بچے شامل، این ڈی آر ایف ٹیم بچاؤ کام میں مصروف، حکومت نے متاثرین کیلئے راحت کا اعلان کیا

The condition of the victims in Ludhiana is dire.
لدھیانہ میں متاثرین کا رو رو کر برا حال ہے۔

پنجاب میں لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں اتوار کو ایک فیکٹری میں گیس رساؤ کے سانحہ کی وجہ سے۱۱؍افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے ۵؍افراد،۲؍بچے اور۶؍خواتین شامل ہیں۔ مہلوکین میں سے ۶؍ کی شناخت سورو(۳۵)، ورشا(۳۵)، آرین (۱۰)، ابھئے (۱۳) ، کپلیش(۴۰) اور چلو (۱۶) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت نتن (۴۰) اور گورو(۵۰) کے طورپر ہوئی ہے۔
 گیس لیک کا یہ سانحہ شیر پور چوک پر واقع ایک فیکٹری میں ہوا  ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم  بچاؤ آپریشن کیلئے  پہنچ گئی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح پونے ۹؍  بجے کے قریب اس وقت سامنے آیا جب علاقے میں گشت کرنے والی پی سی آر ٹیم نے کچھ لوگوں کو سڑک پر بے ہوش پایا۔   پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کواسپتال پہنچایا۔ گیس کی بو اتنی شدید تھی کہ وہاں کھڑا ہونا مشکل تھا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی گیس کے اثر سے بے ہوش ہو گیا  جس کا علاج جاری ہے۔  
 پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے گیس رساأ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لدھیانہ کے غیاث پورہ علاقے میں فیکٹری میں گیس رساؤ کا واقعہ انتہائی دردناک ہے، پولیس، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر ورما، این ڈی آر ایف اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور۳۰۰؍ میٹر تک کے پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔     حکومت نے  مہلوکین کے لواحقین کو۲۔۲؍ لاکھ روپے اور متاثرین   کو۵۰؍ ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ludhiana Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK