• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ اوررومانیہ کا روسی توانائی پر انحصار کم کرنے کیلئے تبادلۂ خیال

Updated: May 06, 2022, 11:05 AM IST | Agency | Washington

امریکہ نے مالڈووا کی مدد کیلئے بھی ہاتھ بڑھایا، یورپی یونین روس پر پہلے ہی چھٹے دور کی پابندیاں عائد کرچکی ہے

The European Union has banned Russian oilPicture:INN
یورپی یونین نے روسی تیل پر پابندی عائد کردی ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکہ نے روس کے توانائی کے ذرائع پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کے بارے میں رومانیہ کے ساتھ بات چیت کی ہے۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک ریلیز میں کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے رومانیہ کے ہم منصب آئن اوپرائزر   کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ رومانیہ کو توانائی کی فراہمی کے  لئے روسی ذرائع پر انحصار کم کرنے اور مالڈووا جیسےپڑوسی ممالک کی مدد کرنے کی کوششوں کے  لئے امریکی حمایت کا اظہار کیاہے۔‘‘ قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ امریکہ روس کے تیل پر پابندیاں عائد کرنے کی یورپی یونین کی تجویز کی حمایت کرتا ہے لیکن مشترکہ مفادات کے حامل ممالک کی گروپ بندی نے ابھی تک اس اقدام کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔  یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے روس پر پابندیوں کے چھٹے دور کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں تیل پر پابندی بھی مرحلہ وار شامل کی گئی ہے۔ کچھ یورپی ممالک، ہنگری اور سلواکیہ جو روسی تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، پہلے ہی اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔واضح رہے کہ رومانیہ  نے امریکہ سے درخواست کی تھی کہ وہ روسی توانائی پر اس کا انحصار کم کرنے کے لئے  ان کی مدد کرے کیوں کہ اس کے بغیر روس کے حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK