امریکہ نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی کے دوران اپنے شہریوں کو لبنان کے حوالے سے `ٹراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔
EPAPER
Updated: July 30, 2024, 1:21 PM IST | Agency | Washington
امریکہ نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی کے دوران اپنے شہریوں کو لبنان کے حوالے سے `ٹراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔
امریکہ نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی کے دوران اپنے شہریوں کو لبنان کے حوالے سے `ٹراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو لبنان کاسفر کرنے سے روک دیا ہے۔ اتوار کے روز جاری کی گئی ایک امریکی سفارتخانے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس کشیدگی کے باعث پروازوں کی آمدو رفت متاثر ہے، اس لیے لبنان کی طرف سفر سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے اسرائیل اور حزب اللہ دونوں ہی ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیل اور لبنانی سرحد پر ان دنوں کشیدگی میں کافی اضافہ ہوا ہے اوراسرائیلی وزراء بھی ایک مکمل اور کھلی جنگ شروع ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کیرالا: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ، ۲۴؍ سے زائد افراد ہلاک، ۷۰؍ زخمی
اس دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی جاپان کے دورہ کے موقع پر اسی طرح کے بیانیہ کا اعادہ کیا جو اسرائیل کے حق میں امریکہ غزہ جنگ کے آغاز کے وقت اختیار کیے ہوئے تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ `اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اسرائیل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ `اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافے کے بعد ` مڈل ایست امارات نامی فضائی کمپنی نے اپنی کچھ پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا ہے۔ بعض دوسری فضائی کمپنیوں نے بھی اپنی پروازوں کے اوقات کار کو تبدیل کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ` اے ایف پی ` کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے کے بعدمختلف محاذوں پرلبنان اوراسرائیل نے ایکدوسرے کو نشانہ بنایا ہے اورحملے کئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسیز کے حملوں میں اب تک لبنان میں کم از کم ۴۸۱؍ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مہلوکین میں ۹۴؍ عام شہری ہیں۔ بقیہ تعداد حزب اللہ کے اراکین کی بتائی گئی ہے۔