• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی بینک ’سبز توانائی‘ کی ترقی کیلئے ہندوستان کی مالی مدد کرے گا

Updated: June 30, 2024, 12:28 PM IST | Agency | New Delhi

عالمی بینک ہندوستان کو ۱ء۵؍ارب ڈالر کی مدد کرے گا۔ اس مہم کے ذریعہ سبز ہائیڈروجن کیلئے ایک متحرک مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔ساتھ ہی کم کاربن توانائی میں سرمایہ کاری کی کوشش ہے۔

 World Bank. Photo: INN
عالمی بینک۔ تصویر : آئی این این

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کم کاربن توانائی کی ترقی کو تیز کرنے میں ہندوستان کی مدد کیلئے دوسرے مرحلے میں ۱ء۵؍ ارب ڈالر کی فائنانسنگ کو منظوری دی ہے۔ 
 عالمی بینک نے نئی دہلی میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم سبز ہائیڈروجن کیلئے ایک متحرک مارکیٹ کی ترقی کو فروغ دینے، قابل تجدید توانائی کو بڑھانے اور کم کاربن توانائی کی سرمایہ کاری کیلئے مالیات کی ترغیب دینے کی کوشش کرے گی۔ 
 انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور توقع ہے کہ معیشت تیزی سے پھیلے گی۔ اقتصادی ترقی کو اخراج کی نمو سے الگ کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی کو بڑھانے کی ضرورت ہوگی، خاص طور پر صنعتی شعبوں میں۔ اس کیلئے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور کھپت کی توسیع کے ساتھ ساتھ کم کاربن سرمایہ کاری کیلئے فنڈ جمع کرنے کو فروغ دینے کیلئے موسمیاتی فائنانس کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: گجرات : میچ دیکھنے پہنچا مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

ورلڈ بینک نے کہا کہ کم کاربن انرجی پروگرامیٹک ڈیولپمنٹ پالیسی آپریشن کے اس دوسرے مرحلے میں گرین ہائیڈروجن اور الیکٹرول ائزرس کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے اصلاحات کی حمایت کرے گا جو کہ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کیلئے ضروری ٹیکنالوجی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قابل تجدید توانائی کی رسائی کو فروغ دینے کیلئے اصلاحات کی بھی حمایت کرتا ہے۔ جون۲۰۲۳ء میں ورلڈ بینک نے۱ء۵؍ ارب ڈالر کی پہلی کم کاربن انرجی پروگرامیٹک ڈیولپمنٹ پالیسی آپریشن کی منظوری دی تھی جس نے گرین ہائیڈروجن پروجیکٹس میں قابل تجدید توانائی کیلئے ٹرانسمیشن چارجز کی چھوٹ کی حمایت کی، سالانہ۵۰؍ گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کے ٹینڈرس جاری کرنے کیلئے ایک واضح راستہ جاری کیا اور ایک قومی کاربن کریڈٹ مارکیٹ کیلئے ایک قانونی فریم ورک بنایا۔ 
 ہندوستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر آگسٹ ٹینو کومے نے کہاکہ ’’ورلڈ بینک کو ہندوستان کی کم کاربن کی ترقی کی حکمت عملی کی حمایت جاری رکھنے کی خوشی ہے، جو کہ نجی شعبے میں صاف توانائی کی ملازمتیں پیدا کرتے ہوئے ملک کے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ درحقیقت پہلے اور دوسرے دونوں مراحل میں گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں مالی سال ۲۵ء/۲۶ ءسے ہر سال کم از کم ۴؍لاکھ ۵۰؍ہزار ٹن گرین ہائیڈروجن اور۱۵۰۰؍ میگاواٹ الیکٹرولائزرس کی پیداوار متوقع ہے۔ اس کے علاوہ یہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے اور سالانہ ۵؍ کروڑ ٹن اخراج کو کم کرنے میں بھی نمایاں مدد کرے گا۔ یہ آپریشن قومی کاربن کریڈٹ مارکیٹ کو مزید ترقی دینے کے اقدامات کی بھی حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ’’ہندوستان نے سبز ہائیڈروجن کیلئے ایک مقامی مارکیٹ تیار کرنے کیلئے جرأت مندانہ کارروائی کی ہے، جو قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کی ترغیبی اسکیم کے تحت پہلے ٹینڈرس نے نجی شعبے کی نمایاں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ‘‘ 

اس آپریشن کیلئے ٹیم لیڈر اورلین کروز، ژیاؤڈونگ وانگ اور سربھی گوئل نے کہاکہ ’’یہ مہم گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔ یہ اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے اہداف کو حاصل کرنے کے کے لئے ہندوستان کے سفر میں مدد کرے گی۔ یہ آپریشن حکومت ہند کی انرجی سیکوریٹی اور بینک کی ہائیڈروجن فار ڈیولپمنٹ (ایچ فورڈی) شراکت  سے ہم آہنگ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK