وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر پہلوانوں کا مکمل تعاون کریں گے
EPAPER
Updated: June 07, 2023, 3:29 PM IST | New Delhi
وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر پہلوانوں کا مکمل تعاون کریں گے
وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے پہلوان اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔ تاہم اس میٹنگ سے پہلے پہلوانوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پہلوانوں کو بات چیت کے لیے خود مدعو کیا ہے۔