Inquilab Logo

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ۵؍دنوں تک شدید گرمی کا امکان

Updated: April 27, 2024, 9:13 AM IST | Agency | New Delhi

محکمہ موسمیات نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے شمال مغربی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی.

Due to the heat wave in the whole country, the condition of the people is miserable. Photo: INN
پورے ملک میں گرمی کی لہر سے عوام کا حال بے حال ہے۔ تصویر : آئی این این

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات  نے کہا ’’ آئندہ  پانچ دنوں کے دوران بہار، جھارکھنڈ، تلنگانہ، رائل سیما، اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو اور مشرقی اتر پردیش میں۲۶؍ سے۲۸؍ اپریل کے دوران زیادہ الگ تھلگ مقامات،۲۷؍ سے۲۹؍ اپریل کے دوران کوکن،  مغربی اتر پردیش، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم میں۲۸؍ سے۳۰؍ اپریل کے دوران گرمی کی شدید  لہر  جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
 محکمہ موسمیات نے مغربی ہمالیہ کے علاقے، شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں اور اس سے ملحقہ وسطی ہندوستان میں۲۸؍ اپریل تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے  کی بھی پیش گوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد میں۲۶؍ سے ۲۸؍ اپریل اور ہماچل پردیش میں۲۸؍ اور۲۹؍ اپریل تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک اور برفباری کے امکانات ہیں۔ اتراکھنڈ میں   ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: منی پور میں سیکوریٹی فورسیز کی موجودگی میں بی جے پی پر جبراً ووٹ ڈلوانے کا الزام

 ۲۶؍ سے ۲۸؍ اپریل کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی اور۲۶؍ اپریل کو راجستھان، مغربی اتر پردیش میں۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی چمکنے اور ہوا چلنے کی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات  نے آج مغربی راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ۲۶؍ سے۳۰؍ اپریل تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں الگ تھلگ مقامات پر۴۰؍ سے۵۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ   بارش کی توقع ہے۔ سکم میں۲۸؍ اپریل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے۲۶؍ اور۲۷؍ اپریل کو اتر پردیش، بہار اور جنوبی راجستھان میں۳۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK