:اسٹیٹ بورڈ کے ایس ایس سی امتحان کارزلٹ ۱۷؍ جون ۲۰۲۲ء کو جاری کیاگیاتھامگر سینٹرل بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر سے گیارہویں جماعت کے داخلے کی کارروائی میں بھی تاخیر ہورہی ہے
EPAPER
Updated: July 26, 2022, 12:35 AM IST | saadat khan | Mumbai
:اسٹیٹ بورڈ کے ایس ایس سی امتحان کارزلٹ ۱۷؍ جون ۲۰۲۲ء کو جاری کیاگیاتھامگر سینٹرل بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر سے گیارہویں جماعت کے داخلے کی کارروائی میں بھی تاخیر ہورہی ہے
:اسٹیٹ بورڈ کے ایس ایس سی امتحان کارزلٹ ۱۷؍ جون ۲۰۲۲ء کو جاری کیاگیاتھامگر سینٹرل بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر سے گیارہویں جماعت کے داخلے کی کارروائی میں بھی تاخیر ہورہی ہے لیکن اب سینٹرل بورڈ کےرزلٹ بھی ظاہر کردیئے گئے ہیں۔ اس لئے کامن ایڈمیشن پروسیس ( سی اے پی) کےپہلے رائونڈ کی تاریخ کا اعلان جلد ہونے کی اُمید ہے۔ اس رائونڈ کے ذریعے طلبہ کو کالجوںمیں سیٹ وغیرہ دینےکا اعلان کیاجائے گا۔ امسال سینٹرل بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج بھی ۹۰؍تا ۱۰۰؍ فیصد کےدرمیان آئے ہیں اس لئے گیارہویں جماعت میں داخلہ لینےوالے سینٹرل اور اسٹیٹ بورڈ کے طلبہ میں زبردست مقابلہ آرائی کا امکان ہے۔ گیارہویں جماعت میں داخلے کے سیکنڈپارٹ میں اپنے پسندیدہ کالجوںکی تفصیلات درج کرنے کیلئے ممبئی ڈویژن سے اتوار تک ایک لاکھ ۳۰؍ہزار طلبہ نے فارم پُر کئےہیں ۔
واضح رہےکہ امسال گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے امرائوتی ، ممبئی، ناگپور، ناسک اورپونےوغیرہ ڈویژن میں تقریباً ۵؍لاکھ ۷۵؍ہزار ۷۸۵؍ سیٹیں دستیاب ہیں جن میں سی اے پی آن لائن رائونڈکے ذریعے ۳؍لاکھ ۸۵؍ہزار ۲۰۸؍ اور انٹرنل کوٹے کی معرفت ایک لاکھ ۸۸؍ہزار ۴۷۷؍ داخلے دیئے جائیں گے۔
جب تک سی اے پی کےپہلے رائونڈکا اعلان نہیں کیاجاتاہے، اس وقت تک سینٹرل اور اسٹیٹ بورڈ کے طلبہ سیکنڈپارٹ کے ذریعے اپنے پسندیدہ کالج کیلئے فارم پُرکرسکتےہیں۔ سیکنڈ رائونڈ میں پسندیدہ کالج کیلئے فارم پُرکرنےکی کارروائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کچھ طلبہ اور والدین نے اس تعلق سے معمولی تکنیکی پریشانیوں کی شکایت کی ہے ورنہ داخلے کی کارروائی معمول کےمطابق جاری ہے۔
امسال اسٹیٹ بورڈ کارزلٹ ۹۶؍فیصد رہا جبکہ۸۳؍ہزار طلبہ ۹۰؍ فیصد سے زیادہ مارکس سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح سینٹرل بورڈ کے نتائج بھی ۹۰؍تا ۱۰۰؍فیصد کے درمیان آئے ہیں ۔ آئی سی ایس ای بورڈ سے ۲۶؍ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ سبھی طلبہ کے کامیاب ہونے سے آئی سی ایس ای بورڈ کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصدآیاہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کا رزلٹ بھی ۹۷؍فیصد رہا۔ سینٹرل اور اسٹیٹ بورڈ کے رزلٹ تقریباً ایک جیسے آئے ہیں اس لئے امسال گیارہویں جماعت میں داخلے کے خواہشمندطلبہ میں سخت مقابلہ آرائی کا امکان ہے۔ دونوں بورڈ کے طلبہ اچھےکالجوںمیں داخلے کے دعویدار ہیں۔
ممبئی ڈویژن کے ایک ہزار ۱۰؍جونیئر کالجوں میں سی اے پی رائونڈ کے ذریعے۲؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار ۱۸؍ اور مختص کوٹے کی معرفت ایک لاکھ ۴۰؍ہزار ۶۱۷؍ طلبہ کو داخلے دیئے جانےکی گنجائش ہے ۔ مجموعی طورپر ۳؍ لاکھ ۷۰؍ہزار ۶۳۵؍ طلبہ کیلئے سیٹ دستیاب ہے۔ جن کیلئے اتوار تک ایک لاکھ ۳۰؍ہزار طلبہ نے آن لائن درخواست فارم پُرکئےہیں۔