• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دادر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر۱۰؍ اور۱۱؍پر دونوں جانب سےٹرین میں چڑھنے اوراترنے کی سہولت ہوگی

Updated: March 23, 2024, 12:48 PM IST | Rajendra B. Aklikar | Dadar

پلیٹ فارم کو کشادہ کرنے کے بعد سینٹرل ریلوے کا اگلا منصوبہ ۔اس سےلوکل اور ایکسپریس ٹرینوں کے مسافروں کی بھیڑبھاڑ پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

Double discharge facility is being provided for passengers at Dadar platform number 10 and 11. Image: Revolution
دادر کےپلیٹ فارم نمبر ۱۰؍ اور ۱۱؍پرمسافروں کیلئے ڈبل ڈسچارج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ تصویر:انقلاب

مصروف ترین دادر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو کشادہ کرنے کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی اگلا مرحلہ فاسٹ ٹرین کےپلیٹ فارم ۱۰؍ اور ۱۱؍ کو ڈبل ڈسچارج پلیٹ فارم (یعنی دونوں جانب سے ٹرین میں چڑھ اور اتر سکتے ہیں ) میں تبدیل کرنا ہے۔ اس سے مسافر پلیٹ فارم کےدونوں طرف سے لوکل ٹرینوں میں سوار ہوسکیں گے۔ اس سے موجودہ پلیٹ فارم پر بھیڑبھاڑکم ہوگی۔ اس کا مقصد موجودہ وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ اس تعلق سے اس نمائندے کی خبروں کی ایک سیریز کے بعد سینٹرل ریلوے دادر میں دھیمی رفتار کی ٹرین کے تنگ پلیٹ فارم پر بھیڑبھاڑ کو قابو میں کرنے کی ریلوے پولیس کی کوششیں سامنے آنے کے بعدسینٹرل ریلوے کے ممبئی ڈویژنل ریلوے منیجر(ڈی آر ایم ) رجنیش گوئل نے نہ صرف پلیٹ فارم کو کشادہ کرنے کا وعدہ کیا بلکہ اسٹیشن کی توسیع کے ماسٹرپلان کا مشورہ بھی دیاجس میں بشمول اضافی پلیٹ فارم مسافروں کیلئے مزید جگہ کی گنجائش پیداکی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان کا احتجاج

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’’اب جبکہ سلوٹرین کے پلیٹ فارم کو کشادہ کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے، دادرا سٹیشن پر اگلا پروجیکٹ پلیٹ فارم۱۰؍کو ڈبل ڈسچارج پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔ سینٹرل ریلوے کے اس منصوبے کا مقصدموجودہ اکیلے اکلوتے پلیٹ فارم نمبر۱۰؍ پر بھیڑبھاڑ میں نمایاں طور پر کمی کرنا ہے۔ ‘‘ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اس منصوبے میں دادر کے موجودہ پلیٹ فارم۱۰؍کو ڈبل ڈسچارج پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا، بھیڑبھاڑ کو منتشر کرنا شامل ہے۔ اس پلیٹ فارم پر کلیان جانے والی فاسٹ لوکل ٹرینیں اور ممبئی سے روانہ ہونے والی ایکسپریس ٹرینیں اس وقت رکتی ہیں۔ ایک بار جب اس کے مقابل والا پلیٹ فارم مسافروں کیلئے کھل جائے گاتو مسافر دونوں طرف سے ٹرین میں سوار ہو سکتے ہیں۔ فی الحال اس پلیٹ فارم کے ایک طرف جنگلہ لگا ہوا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں فٹ بریج ریمپ، کینٹین، ریلوے کے ڈھانچے اور سیڑھیاں جیسی موجودہ سہولیات کو دوبارہ ترتیب دینا شامل ہے۔ اس کے بعد اوور ہیڈوائر اور پٹریوں کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔ اس منصوبے پراب تک ۱ء۸۸؍کروڑ روپے کی لاگت کا اندازہ ہے۔ 
انہوں نےمزید کہا کہ ’’اس منصوبے کا مقصد مسافروں کیلئے پلیٹ فارم نمبر۱۰؍ اور۱۱؍ سے ٹرین میں چڑھنے یا اترنے کیلئے ڈبل ڈسچارج پلیٹ فارم بنانا ہے۔ یہ تمام ایکسپریس ٹرینوں کو پلیٹ فارم۱۱؍ کا استعمال کرنے کے قابل بنائے گا، پلیٹ فارم نمبر ۱۰؍ پرایکسپریس ٹرینوں کی بھیڑ کو سامان کے ساتھ الگ کر کے، بھیڑبھاڑ کو روکے گا۔ یہ لوکل ٹرین اور ایکسپریس ٹرین کی بھیڑبھاڑ کو موثر طریقے سے الگ کر دے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK