• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پولنگ سینٹروں پر معذور اور معمر ووٹروں‌ کیلئے خصوصیسہولت ہوگی

Updated: April 16, 2024, 1:34 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ان کیلئے علاحدہ قطار، ۸۵؍سال سے زیادہ عمر کے افراداور معذوروں کیلئے گھر پر ہی ووٹ دینے کا انتظام کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ممبئی مضافات کے ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجندر شر ساگر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء میں ضلع کے سبھی پولنگ اسٹیشنوں میں رائے دہندگان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی تیار کر لی گئی ہے اور معمر اور معذور ووٹروں کیلئے خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 
ممبئی مضافات ضلع کلکٹر آفس سے حاصل کی گئی اطلاعات کے مطابق اس ضلع میں ۱۷؍ ہزار ۵۶۸؍ معذور افراد ہیں اور تمام مراکز پر مختلف سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں تاکہ معذور ووٹروں کو ووٹ دینے میں آسانی ہو۔ 
ممبئی مضافاتی ضلع میں کل ۳؍ ہزار ۳۹۹؍ نابینا ووٹر س ہیں جن میں ایک ہزار ۹۸۹؍ نابینا مرد ووٹرس، ایک ہزار ۴۰۸؍ خواتین اور ۲؍ تیسری صنف کے نابینا ووٹرس شامل ہیں۔ ہڈیوں کے امراض میں مبتلا معذوررائے دہندگان کی تعداد ۵؍ ہزار ۹۱۴؍ہےجن میں ۳؍ ہزار ۶۲۴؍ مرد اور ۲؍ ہزار ۲۹۰؍ خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح قوت گویائی سے محرو م کل ایک ہزار ۹۸۰؍ ووٹرس ہیں جن میں مرد ایک ہزار ۲۰۵؍ اور خواتین ۷۷۳؍ ہیں، دیگر معذوری کے ساتھ کل۶؍ ہزار ۲۷۵؍ ووٹرس ہیں جن میں مرد ۳؍ ہزار ۴۷۶؍ اور خواتین ۲؍ ہزار ۷۹۹؍ ہیں۔ اس طرح ممبئی مضافاتی ضلع میں معذور ووٹروں کی کل تعداد۱۷؍ ہزار ۵۶۸؍ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کھار :مقامی افرادبی ایم سی کے مجوزہ ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹ کے مخالف

پولنگ اسٹیشن گراؤنڈ فلور پر
 معذور ووٹرس کیلئے تمام پولنگ اسٹیشن گراؤنڈ فلور پر قائم کئےجائیں گے۔ پولنگ اسٹیشن کی طرف رہنما ئی کیلئے بورڈ بھی لگائے جائیں گے اور وہاں پارکنگ کی بھی سہولت ہوگی۔ 
ای وی ایم پر بریل کی سہولت
 نابینا رائے دہندگان کیلئے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین )پر بریل فراہم کی گئی ہے۔ بریل میں ڈمی بیلٹ شیٹس بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔ 
وہیل چیئر اور گاڑیوں کی سہولت
  جن ووٹرس کو وہیل چیئر کی سہولت درکار ہے انہیں اور بزرگ شہری اور معذور افراد جنہیں گھر سے پولنگ اسٹیشن تک گاڑی کی سہولت اور مدد بھی مہیا کرائی جائےگی۔ تاہم انہیں اس کیلئے پیشگی اطلاع دینی ہوگی۔ یہ درخواست سکشم ایپ پر یا آن لائن طریقے سے دینی ہوگی۔ 
 ووٹر ہیلپ لائن اور سکشم ایپ معلومات
 اگر ۸۵؍ سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان پولنگ اسٹیشن نہیں جاسکتے تو انہیں بیلٹ پیپر سے گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ معذور اور بزرگ رائے دہندگان کو قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں خصوصی طورپرداخلہ دیا جاتا ہے۔ معذوروں اور بزرگ شہریوں کیلئےسہولیات کے بارے میں معلومات الیکشن کمیشن کے سکشم ایپ اور ووٹر ہیلپ لائن ایپ پر دستیاب کرائی گئی ہے۔ 
ہیلپ لائن 
 ممبئی مضافاتی ضلع کے رائے دہندگان کسی طرح کی معلومات کیلئے سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے محکمے کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پرساد کھیرنار سے موبائل نمبر : ۸۳۰۸۱۰۲۳۳۰؍ پر یا ای میل acswomumnaiub@gmail.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے ممبئی مضافاتی ضلع کے ۴؍ پارلیمانی حلقوں میں ۲۰؍ مئی کو پولنگ ہوگی۔ 
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر راجندرشر ساگر کی رہنمائی میں سویپ کے اسپیشل کوآرڈینیٹنگ آفیسر ڈاکٹر سبھاش دلوی مختلف ٹیموں کے ساتھ مل کر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK