• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ونچت بہوجن اگھاڑی کی تیسری فہرست جاری، مزید ۳۰؍ نام ظاہر

Updated: October 17, 2024, 10:15 PM IST | Mumbai

پرکاش امبیڈکر کی پارٹی نے ۲؍ اور مسلم چہروں کو امیدوار بنایا ، پارٹی کے اعلان کردہ ۵۱؍ امیدواروں میں ۱۴؍ مسلمان شامل ہیں

Vinchat Bahujan Aghadi chief Prakash Ambedkar (file photo)
ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر ( فائل فوٹو)

پرکاش امبیڈکر کی پارٹی ونچت بہوجن اگھاڑی نے اسمبلی الیکشن کیلئے مزید ۳۰؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔  اس طرح ونچت کے ذریعے ظاہر کئے گئے امیدواروں کی تعداد ۵۱؍ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پرکاش امبیڈکر ۲؍ قسطوں میں ۲۱؍ امیدواروں کے  ناموں کا اعلان کر چکے ہیں۔ 
 بدھ کی رات پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر  ۳۰؍ ناموں کی فہرست جاری کی ۔ اپنے طور کے مطابق ونچت بہوجن اگھاڑی نے ان امیدواروں کے نام کے آگے ان کی ذات بھی درج کی ہے۔ فہرست کے مطابق ظاہر کئے گئے نام حسب ذیل ہیں: 
۱۔ دھولیہ شہر: جتیندر شرساٹ ( بودھ)۲۔ سندھ کھیڈا: بھوج سنگ راول ( راجپوت) ۳۔اُمریڈ : سپنا میشرام ( بودھ)۴۔ بلارپور : ستیش مالیکر ( کنبی) ۵۔ چمور: اروند ساندیکر ( مانا)۶۔ کنوٹ: اروند کھوپسے ( آدیواسی) ۷۔ ناندیڑ (شمال): گوتم دھوترے (بودھ) ۸۔ دیگلور:سشیل دیگلورکر ( بودھ)۹۔  پاتھری: وٹھل تلیکر (مالی) ۱۰۔ پرتور۔ آشٹی: رام پرساد تھورات (مالی)۱۱۔ گھن سائونگی: کاویری تائی کھٹکے ( دھنگر)۱۲۔ جالنہ: ڈیوڈ گھمارے( عیسائی) ۱۳۔ بدناپور: ستیش کھرات (بودھ) ۱۴۔ دیولالی : اویناش شندے ( بودھ) ۱۵۔ اگت پوری:بھائو  رائو ڈگڑے ( کولی مہادیو) ۱۶۔ الہاس نگر:سنجے گپتا (اتر بھارتیہ)۱۷۔ انو شکتی نگر : ستیش راج گرو(بودھ) ۱۸۔ورلی: امول آنند نکھالجے (بودھ) ۱۹۔ پین : دیویندر کولی (کولی) ۲۰۔ امبے گائوں :دیپک پنچ مکھ (بودھ) ۲۱۔ سنگم نیر : عبدالعزیز ووہرا(مسلم) ۲۲۔ راہوری: انل جادھو (بھل) ۲۳۔ ماجل گائوں: شیخ منصور  چاند ( مسلم پنجاری) ۲۴۔ لاتور شہر: ونود کھٹکے (بودھ) ۲۵۔ تلجاپور: اسنیہا سونکاٹے (دھنگر) ۲۶۔ عثمان آباد: پرنیت  ڈکلے (مراٹھا) ۲۷۔پرنڈا:  پروین رن بگال (بودھ) ۲۸: اکل کوٹ: سنتوش کمار انگلے (بودھ)۲۹۔ مالشیرس : راج یشونت کمار (بودھ) ۳۰۔ میرج : وگیان مانے (بودھ) 
  یاد رہے کہ اس سے قبل ۲؍ فہرستوں میںپرکاش امبیڈکر کل ۱۲؍ مسلم امیدواروں کے نام ظاہر کر چکے ہیں ۔ نئی فہرست میں مزید ۲؍ مسلمانوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس طرح ونچت کی جانب سے اب تک ظاہر کئے گئے ۵۱؍ ناموں میں کل ۱۴؍ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا جا چکا ہے۔ 
 امیدوار اتارنے میں سب سے آگے
 یاد رہے کہ اسمبلی الیکشن میں اب ۳۳؍ دن رہ گئے ہیں لیکن بیشتر پارٹیوں نے  اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں ونچت بہوجن اگھاڑی سب سے آگے ہے۔ اس نے اب تک ۵۱؍ امیدواروں  کے نام ظاہر کئے ہیں۔ اسکے بعد راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نے ۷؍ اور  اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین نے ۵؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی اور مہایوتی کے درمیان اب تک سیٹوں کی تقسیم کا  اعلان بھی نہیں ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK