Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جنہوں نے ہمیں سیکڑوں سال تعلیم سے محروم رکھا آج ہمیں تباہی کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں: نتن راؤت

Updated: March 24, 2025, 12:03 PM IST | Ali Imran | Nagpur

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر و رکن اسمبلی نتن راؤت نے امبیڈکروادی نوجوانوں کو اہم پیغام دیا ہے۔

Nitin Raut. Photo: INN
نتن راؤت۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر و رکن اسمبلی نتن راؤت نے امبیڈکروادی نوجوانوں کو اہم پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’فساد کرنے والے کو فساد کرنے دیں، بھونگے لگانے والوں کو لگانے دیں، ہنومان چالیسا پڑھنے والوں کو خوشی سے پڑھنے دیں لیکن آپ  ان سب میں بالکل نہ الجھیں، وہ لوگ جنہوں نے قصداً ہمیں سیکڑوں سال تک تعلیم سے محروم رکھا، آج(دھرم کےنام پر) ہمیں تباہی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں۔لہٰذا نوجوانوں پر یہ بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود کو بہکنے سے بچائیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ اے امبیڈکروادی نوجوانو! اپنے آپ کو تعلیم سے دور نہ ہونے دو۔ تعلیم ہی میں تمہاری نجات ہے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرو اور اپنی زندگی خود بناؤ جس کے ذریعے آپ اپنے والدین، رشتہ داروں اور معاشرے کی مدد کرسکتے ہو۔ اگر آپ سول سروس، پولیس سروس، ریونیو سروس، یا نجی صنعت میں بطور انجینئر، مینیجر، ٹیکنیشن شامل ہوتے ہیں، تو آپ وہاں کے `سسٹم کو سمجھتے ہیں اور آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ وکیل، ڈاکٹر، سی اے بنیں گے تو آپ خود بخود عدلیہ، نظام صحت، مالیاتی نظام کا مطالعہ کریں گے۔ استاد پروفیسر بنیں گے تو نیا معاشرہ تشکیل دے پائیں گے۔ آپ کو ہندوستان کا ایک مثالی شہری بن کر نئے سماج کو تشکیل دینا ہے۔ انہیں ہنومان چالیسا پڑھنے دو، بھونگے لگانے اور نکالنے دو، فرقہ وارانہ فسادات کرنے دو۔ ہزاروں سال تک ہمیں جان بوجھ کر تعلیم سے محروم رکھنے والے لوگ ہمیں دوبارہ تعلیم سے محروم کرکے تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں۔ اس لئے آپ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے آئین وجمہوریت کو بچائیں۔‘‘ انہوں نے امبیڈکروادی  نوجوانوں کو پیغام دیا کہ ’’ اس ملک کا مستقبل تمہارے ہاتھوں میں ہے۔ اس کےلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور بابا صاحب امبیڈکر کے خوابوں کا ہندوستان تعمیر کرنےمیں اہم کردار نبھائیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK