• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’جنہوں نے کبھی آئین کو تسلیم نہیں کیا وہ ’یوم قتل آئین‘ منا رہے ہیں‘‘

Updated: July 14, 2024, 10:30 AM IST | Agency | New Delhi

پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر تنقید، کہا’’ جنہوں نے آئین پر حملے کئے ان کا یہ دن منانا حیران کن نہیں ہے۔‘‘

Priyanka Gandhi targeted BJP. Photo: INN
پرینکا گاندھی نے بی جےپی کو جم کر نشانہ بنایا۔ تصویر : آئی این این

۲۵؍ جون ۱۹۷۵ء کو اندرا گاندھی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا۔ بی جے پی حکومت اس دن کو ہر سال ’یوم قتل آئین‘ کے طور پر منانا چاہتی ہے۔ اس تعلق سے اندرا گاندھی کی پوتی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری  پرینکا گاندھی نے حیرات کا اظہار کیا ہے۔  پرینکا  نے کہا’’ جو لوگ بار بار آئین پر حملہ کرتے رہتے ہیں، وہ منفی جذبے  کے تحت یوم قتل آئین منا رہے ہیں۔‘‘
 پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ جنہوں نے کبھی آئین کو تسلیم نہیں کیا، آئین کے نفاذ کی مخالفت کی، کبھی اس کا احترام نہیں کیا اور دستور ہند کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے،  وہی لوگ اب یوم قتل `آئین  منانے جا رہے ہیں۔‘‘ پرینکا گاندھی نے کہا، `ہندوستان کے عظیم لوگوں نے تاریخی جنگ لڑ کر اپنی آزادی اور اپنے آئین کو حاصل کیا ہے۔ جن لوگوں نے آئین کو بنایا، یا جو آئین پر یقین رکھتے ہیںوہی لوگ آئین کی حفاظت کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ جن لوگوں نے آئین کے نفاذ کی مخالفت کی، آئین پر نظرثانی کیلئے کمیشن تشکیل دیا، آئین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اپنے فیصلوں اور اقدامات سے آئین اور جمہوریت کی روح پر بار بار حملہ کیا، وہ تو ’منفی سیاست‘ پر مبنی فیصلے کے تحت یوم قتل آئین منائیں گے ہی۔ ‘‘ خاتون لیڈر نے کہا ’’یہ کوئی حیران کن بات نہيں ہے۔‘‘ 
یاد رہے کہ بی جے پی کانگریس کو زچ کرنے کیلئے بار بار ایمرجنسی کا تذکرہ کرتی ہے جبکہ خود اپنی ’آستھا‘ کو آئین سے اوپر بتاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK