امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے بھیانک رخ اختیار کرلیا ہے۔ اس باعث ۳۰؍ ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقاما ت کی طرف انخلاء کرنا پڑا ہے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 2:06 PM IST | Agency | Los Angeles
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے بھیانک رخ اختیار کرلیا ہے۔ اس باعث ۳۰؍ ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقاما ت کی طرف انخلاء کرنا پڑا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیامیں جنگلات میں لگنے والی آگ نے بھیانک رخ اختیار کرلیا ہے۔ اس باعث ۳۰؍ ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقاما ت کی طرف انخلاء کرنا پڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے سبب ہالی ووڈ کی فلموں کے پریمیئرز کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ لاس اینجلس کے آس پاس کے خصوصی علاقوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔
منگل کے روز لاس اینجلس میں اس وقت تقریباً ۳۰؍ہزار مکینوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے، جب تیز ہواؤں کے سبب جنگل میں لگنے والی آگ سے۱۳؍ہزار سے زیادہ ڈھانچوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ فائر فائٹرز اور عملہ پہاڑیوں اور جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا کہ رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔