• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہزاروں طلبہ اب بھی گیارہویں میں داخلہ سے محروم

Updated: September 30, 2022, 9:38 AM IST | saadat khan | Mumbai

ریاستی محکمۂ تعلیم نے ’ پہلے آئوپہلے پائو‘ سسٹم کو ختم کرکے’ ڈیلی میرٹ رائونڈ‘ شروع کیاہے۔ آج داخلے کی کارروائی مکمل کرنےکا ہدف

The state education department has started the `daily merit round` by abolishing the `first come first served` system in the last stage of admission to class 11.
ریاستی محکمۂ تعلیم نے گیارہویں جماعت میں داخلے کے آخری مرحلے ’ پہلے آئوپہلے پائو‘ سسٹم کو ختم کرکے ’ڈیلی میرٹ رائونڈ‘ شروع کیاہے

ریاستی محکمۂ تعلیم نے گیارہویں جماعت میں داخلے کے آخری مرحلے ’ پہلے آئوپہلے پائو‘ سسٹم کو ختم کرکے ’ڈیلی میرٹ رائونڈ‘ شروع کیاہے جس کےتحت روزانہ شام ۷؍ بجے کےبعد داخلے کی درخواست دینے پر دوسرے دن صبح فہرست جاری کردی جاتی ہے۔ اسی روز طلبہ کو داخلہ کنفرم کرواناہوتاہے۔اس طرح ۳۰؍ ستمبر(آج) تک  داخلے کی کارروائی مکمل کرنے کاہدف ہے لیکن اب بھی ہزاروں طلبہ کا داخلہ نہیں ہوسکا ہےجس کی وجہ سے طلبہ اور سرپرستوںمیں بے چینی پائی جارہی ہے۔ کچھ طلبہ نے اپنی پسند کا کالج نہ ملنے سے ابھی تک داخلہ نہیں لیاہےاور بعض ایسے بھی ہیں جنہیں وقت ضائع ہونے سے  اپنے کالج میں بھی داخلہ نہیں مل سکا ہے۔ 
 ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹرمہیش پالکر نے اس تعلق سے جو نیاسرکیولر جاری کیا ہے، اس میں یہ اطلاع دی گئی ہےکہ ابھی تک ۳؍ جنرل اور ۳؍ اسپیشل رائونڈ  کےذریعے طلبہ کو داخلے دیئے گئےہیں ، اس کے باوجود بھی ہزاروں طلبہ ایسےہیں جنہیں داخلہ نہیں ملاہے۔ ان میں ۳؍طرح کے طلبہ ہیں ۔ ۱۱؍ہزار ۴۶۲؍ ایسےطلبہ ہیں جنہیں اپنی پسند کا کالج نہیں ملاہے ۔ ایک ہزار ۲۲۲؍ طلبہ ایسےہیں جنہوںنے کالج میں داخلہ ملنےکےباوجود داخلہ نہیں لیاہےاور ۱۲؍ہزار ۶۸۴؍ ایسے طلبہ ہیں جنہیں داخلہ ہی نہیں ملاہے۔ ان تمام طلبہ کو داخلے کیلئے موقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ اسی لئے محکمۂ تعلیم نے ان طلبہ کیلئے ’ڈیلی میرٹ رائونڈ‘  متعارف کروایا ہے جس کے تحت طلبہ روزانہ شام ۷؍بجے آن لائن درخواست دےسکتےہیں  اور دوسرے دن صبح  فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اگر ان کا نام ان کے پسند کے کالج میں آتاہے تو وہ اسی دن داخلہ کنفرم کرواسکتے ہیں۔اگر طلبہ اسی دن داخلہ کنفرم نہیں کرواتےہیں تو ان کا داخلہ منسوخ کردیا جائے گااور انہیں دوبارہ آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK