• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بچو کڑوکو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس میں شکایت درج کروائی

Updated: June 22, 2024, 9:13 AM IST | Ali Imran | Amravati

رکن اسمبلی نے خط لکھ کر ایس پی کو بتایا کہ ایکناتھ شندے کے کسی ’کٹر حامی‘ نے ختم کر دینے کی دھمکی دی ہے۔

Member of the Assembly, Bachchu Kadu. Photo: INN
رکن اسمبلی بچو کڑو۔ تصویر : آئی این این

 ضلع امراوتی میں اچل پور سے پرہار جن شکتی پارٹی کے رکن اسمبلی بچو کڑو کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ۔ بچو کڑو نے خود اس تعلق سے ضلع دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ایک خط لکھ کر شکایت کی ہے۔ بچو کڑو نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے خفیہ معلومات ملی ہے کے میری جان کو خطرہ ہے۔ مجھے  عارضہ  لاحق ہوا ہے یہ افواہ عوام میں پھیلائی جارہی ہے۔  بچو کڑو نے معاملے کی گہری چھان بین کے بعد اس معاملے میں ملوث افراد پر کارروائی کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔ بتادیں کہ بچو کڑو کو اس وقت وائے پلس سیکوریٹی پولیس نے مہیا کر رکھی ہے۔ 
یاد رہے کہ بچو کڑو ایک جارح اور نڈر لیڈر کی شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ضلع دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ  ان کے دفتر اور کارکنان کے نمبر پر فون کر کے کوئی دھمکا رہا ہے کہ  ’’میں شندے صاحب کا کٹر حامی ہوں، میں گڈچرولی کا رہنے والا ہوں اور میرے ماؤوادیوں سے گہرے تعلقات ہیں۔ میں بچو کڑو کو دیکھ لونگا، جس طرح بالاصاحب ٹھاکرے نے  آننددیگھے کو ختم کیا تھا اُس طرح اگر شندے صاحب بچوکڑو کو ختم نہیں کرینگے تو میں خود بچو کڑو کو ختم کردونگا۔بچو کڑو کو دیکھ لینا میرے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔‘‘  ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شہر سے باہر جانے کے بعد اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو فون کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ بچو کڑو کو حادثہ پیش آیا ہے۔ بچو کڑو نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کال کرنے والے کون ہیں، ان کی نیت کیا ہے تاہم ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ایسا اب تک  ۱۵؍ یا ۲۰؍بار ہو چکا ہے۔ کوئی جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے، پولیس کو پتہ لگانا چاہئے۔
 بی جے پی نے شندے کے ساتھ ’کھیل‘ کر دیا
 یاد رہے کہ بچو کڑو مہایوتی کا حصہ ہیں لیکن وہ بی جے پی اور شندے گروپ پر کھل کر تنقیدیں کرتے ہیں۔ جمعہ کو انہوں نے کہا کہ  ’’ ہنگولی سمیت کئی سیٹوں پر شیوسینا( شندے) کے امیدواروں کو بی جے پی نے تبدیل کروا دیا  تھا جس کی وجہ سے شندے کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دراصل اس الیکشن میں بی جے پی نے ایکناتھ شندے کا  گیم (کھیل )کر دیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا سیٹ شندے کی لیکن اس پر امیدوار کون ہوگا یہ فیصلہ بی جے پی کر رہی ہے ۔ یہ مضحکہ خیز کاروبار مہایوتی میں چل رہا ہے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK