• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شندے گروپ کے مزید ۳؍ امیدوارلاپتہ، پرچہ واپس لینے کا دبائو تھا

Updated: November 04, 2024, 11:30 PM IST | Nashik

جن امیدواروں کو ایکناتھ شندے نے ہیلی کاپٹر سے پرچہ بھیجا تھا انہیں جب واپس لینے کیلئےکہا تو غائب ہو گئے

Rajshri Ahir Rao filed the paper at the last moment
راجشری اہیر رائو نے آخری وقت میں پرچہ داخل کیا تھا

مہایوتی میں اس وقت باغی امیدواروں کے غائب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے پہلے پال گھر سے شیوسینا (شندے ) کے باغی لیڈر شرینواس وانگا غائب ہو گئے تھے۔ وہ ۳۶؍ گھنٹوں کے بعد لوٹے اور اپنے اہل خانہ کو لے کر کہیں چلے گئے۔ اسکے بعد کسی کو نہیں معلوم کے وہ کہاں گئے۔ ان کا فون بند بتایا جا رہا ہے۔ ان کے گھر کے باہر پولیس کا پہرہ ہے۔
  اسی ضلع میں  بوئسر حلقے سے فارم بھرنے والے امیدوار بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ان سے بھی کسی کارابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ابھی سیاسی حلقوں میں ان دونوں کے تعلق سے چہ میگوئیاں ہو ہی رہی تھیں کہ وکرم گڑھ اسمبلی حلقے سے پرچہ داخل کرنے والے شیوسینا (شندے) کے امیدوار پرکاش نکم بھی ناٹ ریچ ایبل ہو گئے۔ پرکاش نکم پال گھر ضلع پریشد کے صدر ہیں۔  اہم بات یہ ہے کہ غائب ہونے والا ہر امیدوار شیوسینا (شندے) سے تعلق رکھتا ہے۔ پال گھر کی طرح ناسک ضلع سے بھی ۲؍ امیدوار غائب ہیں۔ 
 ناسک کے ڈنڈوری حلقے سے شیوسینا (شندے)  کے امیدوار  دھن راج مہالے اور دیولالی سے راج شری اہیر رائو غائب ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ ان دونوں کو امیدوار بنانے کیلئے ایکناتھ شندے نے آخری وقت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اے بی فارم بھیجا تھا جس پر چھگن بھجبل نے ناراضگی بھی ظاہر کی تھی لیکن ممبئی میں میٹنگ ہونے کے بعد پارٹی اعلیٰ کمان نے انہیں اپنا نام واپس لینے کا حکم دیا۔ اس حکم کو بجالانے کیلئے ان امیدواروں کو خود الیکشن کمیشن کے دفتر جانا ہوگا لیکن یہ دونوں غائب ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کو فارم واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔ ان امیدواروں کے غائب ہونے کا سبب یہی بتایا جا رہا ہے کہ یہ اپنا فارم واپس نہیں لینا چاہتے اور پارٹی اعلیٰ کمان کے دبائو سے بچنے کیلئے غائب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK