• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی یوپی میں حکومت کی ناکامیوںپرکانگریس کے وزیر اعظم سے تین سوال

Updated: April 20, 2024, 9:17 AM IST | Agency | Lucknow

جے رام رمیش نے سوال پوسٹ کئے، پوچھا کہ گنگا اب تک آلودہ کیوں ہے ؟ پیپر لیک پر کیا موقف ہے اور گنّا کسانوں کو نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟

Senior Congress leader Jairam Ramesh. Photo: INN
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش۔ تصویر : آئی این این

 وزیراعظم مودی کے مغربی اتر پردیش دورے کے موقع پر کانگریس نے تین سوالات  کئے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعوئوں اور اترپردیش کے مسائل سے متعلق ہیں۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج وزیر اعظم اتر پردیش جا رہے ہیں۔ آج ان کے لیے ہمارے یہ تین سوالات ہیں۔ بی جے پی نے اتر پردیش کے گنّا کسانوں کو کیوں نظر انداز کیا؟ ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود گنگا ہندوستان کا سب سے آلودہ دریا کیوں ہے؟  اور بڑے پیمانے پر ہو رہے پیپر لیک کو روکنے کے  لئے مودی حکومت کیا کر رہی ہے؟‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: گاندھی نگر میں پولیس کی دھمکی،کیوں پنگا لے رہے ہو، امیت بھائی کو ہی جتوانا ہے

جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وزارت زراعت کے مطابق  یوپی ہندوستان میں گنا پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے، اس کے باوجود بی جے پی حکومت نے کسانوں کے گنے کی قیمت بڑھانے کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا ہے۔‘‘ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے مطابق اتر پردیش میں گنے کی قیمت صرف ۳۶۰؍روپے فی کوینٹل ہے جبکہ پنجاب میں یہ ۳۸۶؍ روپے  اور ہریانہ میں ۳۹۱؍روپے فی کوینٹل ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ ’’کیا ڈبل ​​انجن والی حکومت نے عوام کی حالت زار پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟ بی جے پی حکومت اتر پردیش میں گنے کے کسانوں اور مل مزدوروں کی مدد کے  لئےکیا کر رہی ہے؟‘‘
 کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت نے۲۰۱۴ء میں نمامی گنگے اسکیم شروع کی تھی جس کا مقصد دریائے گنگا میں پانی کے معیار کو بہتر بنانا تھا لیکن یہ کام اب تک نہیں ہو سکالیکن اس پر ۲۰؍ ہزار کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔کانگریس کے لیڈر نے دعویٰ کیا مودی حکومت کے دور میں گزشتہ چند سال میں سرکاری عہدوں پر بھرتی کے لیے منعقد کیے گئے امتحانات کے کم از کم ۴۳؍ امتحانی پرچے لیک ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے تقریباً دو کروڑ امیدوار متاثر ہوئے ہیں۔ اس پر سرکار کیا کر رہی ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK