• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائم میگزین ۱۰۰؍ بااثرشخصیات: ساکشی ملک اور عالیہ بھٹ سمیت متعدد ہندوستانی شامل

Updated: April 18, 2024, 9:26 PM IST | Mumbai

ٹائم میگزین نے ۲۰۲۴ء کی اپنی ۱۰۰؍ بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے علاوہ ساکشی ملک اور متعدد ہندوستانی اور ہندنژاد افراد بھی شامل ہیں۔

Alia Bhatt and Sakshi Malik. Photo: INN
عالیہ بھٹ اور ساکشی ملک۔ تصویر: آئی این این


عالیہ بھٹ حالیہ ہندوستانی سنیما کی سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بنائی ہے۔ ۳۰؍سالہ اداکارہ کوٹائم ۲۰۲۴ء کی ۱۰۰؍بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ’’ہارٹ آف ا سٹون ‘‘کے ڈائریکٹر ٹام ہارپر، جنہوں نے عالیہ کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں کام کیا، نے میگزین میں ایک مضمون لکھا جس میں انہیں ’’حقیقی بین الاقوامی اسٹار‘‘ کے طور پر سراہا ہے۔ 
 اس کے علاہ اس فہرست میں جگہ بنانے والے دیگر ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد شخصیات درج ذیل ہیں:

دیو پٹیل
ہند نژاد برطانوی اداکار دیو پٹیل نے’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ کے ساتھ فلموں کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ امسال ریلیز ہونے والی ’’منکی مین‘‘ سے انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چین فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرتا ہے: وانگ یی

ساکشی ملک
اولمپکس تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی پہلی اور واحد خاتون پہلوان، ساکشی ملک گزشتہ سال ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مزاحمت کا چہرہ بن گئیں، جن پرخاتون پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ 

ستیہ نڈیلا
مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا تیسری بار ٹائم کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ 

اجے بنگا
اجے بنگا آج عالمی بینک کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مالدیپ: معزو کے بدعنوانی میں ملوث ہونے والی رپورٹ لیک، صدر کا الزامات سے انکار

جگر شاہ
رچرڈ برانسن کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی کےواحد پروگرامز آفس کے ڈائریکٹر جگر شاہ ’’دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے اقتصادی ترقی کے پروگراموں میں سے ایک کی قیادت کررہے ہیں۔ ‘‘

اسما خان
ایک ہندوستانی نژاد برطانوی ریسٹوریٹر اور کک بک مصنف ہیں۔ اسما لندن کے مشہور ریسٹورنٹ، دارجلنگ ایکسپریس کا چہرہ ہیں۔ 

پریم ودا نٹراجن
پریم ودا نٹراجن ییل یونیورسٹی میں فلکیات اور طبیعیات کے شعبوں میں پروفیسر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK