• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹائٹن آبدوز حادثہ: بحراوقیانوس کی تہ سے تباہ شدہ آبدوز کا بقیہ ملبہ اور انسانی باقیات برآمد

Updated: October 13, 2023, 12:19 PM IST | Agency | Washington

امریکہ میں طبی ماہرین مبینہ انسانی باقیات کا تجزیہ کریں گے،جون ۲۰۲۳ء میں ٹائٹانک جہاز دیکھنے گئی  یہ آبدوز حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔

U.S. Coast Guard personnel collect the submarine Kamalaba. Photo: INN
امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار آبدوز کاملبہ اکھٹا کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

امریکی کوسٹ گارڈز کےانجینئرز نے زیر سمندر حادثہ کا شکار ہونے والی ٹائٹن آبدوز کا ملبہ اور مبینہ طور پر انسانی باقیات نکال لیا ہے۔ طبی ماہرین مبینہ انسانی باقیات کا جائزہ لیں گے۔ غیرملکی خبررساں  ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحر اوقیانوس کی تہ سے آبدوز کا بقیہ ملبہ اور انسانی باقیات نکالا گیا۔ سمندر کی تہ سے ملنے والی ٹائٹن کے بقیہ حصے کو امریکی بندرگاہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں طبی ماہرین مبینہ انسانی باقیات کا تجزیہ کریں گے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ملبے میں ممکنہ انسانی باقیات کو بھی احتیاط سے الگ کیا گیا ہے اور انہیں تجزیے کے لئے طبی ماہرین کو بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی کمپنی اوشین گیٹ کی آبدوز جون میں ٹائٹینک کے مشن کے دوران تباہ ہو گئی تھی، اس آبدوز میں اوشیئن گیٹ کمپنی کے سی ای او، ایک برطانوی ارب پتی مہم جو، ایک فرانسیسی ڈائیور کے علاوہ پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سوار تھے۔ ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد آبدوز کے پھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ یاد رہے رواں سال جون میں امریکی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹائٹن آبدوز کے ملبے سے انسانی باقیات ملی ہیں ، جس کے بعد اس کو باہر نکالنے کا مشن جاری تھا، غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق آبدوز کے ملبے کو کینیڈا کے سینٹ جانز شہر کی بندرگاہ پر لایا گیا ہے، ملبے میں آبدوز کا لینڈنگ فریم اور پچھلی جانب موجود خول بھی شامل تھا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK