• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حج ۲۰۲۵ء کیلئے درخواست کی آج آخری تاریخ، توسیع کی اُمید کم

Updated: September 23, 2024, 11:30 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

حج ۲۰۲۵ء کیلئے درخواست دینے کی پیر۲۳؍ ستمبر کو آخری تاریخ ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق حالانکہ گزشتہ سال کے مقابلے درخواستیں کمی آئی ہیں مگر کوٹہ سے زیادہ ہیں‌۔

This year, the Government of India has started preparations for Hajj ahead of time. Photo: INN
امسال حکومت ِ ہند نے حج کی تیاریاں  وقت سے پہلے شروع کردی ہیں۔ تصویر : آئی این این

حج ۲۰۲۵ء کیلئے درخواست دینے کی پیر۲۳؍ ستمبر کو آخری تاریخ ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق حالانکہ گزشتہ سال کے مقابلے درخواستیں کمی آئی ہیں مگر کوٹہ سے زیادہ ہیں‌۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ایڈیشنل سی ای او لیاقت علی آفاقی سے نمائندہ انقلاب کے رابطہ قائم کرنے پر  بتایا کہ ’’ آج آخری تاریخ ہے، تاریخ میں توسیع کی گنجائش نہیں ہے۔ ویسے بھی اس دفعہ ایک لاکھ۲۲؍ ہزار عازمین ہی حج کمیٹی کے توسط سے حج بیت اللہ کے لئے جائیں گے اور اس سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ اس سے زیادہ اہم سعودی وزارۃ الحج کے ایکشن پلان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے طور پر تیاری کرنی ہے۔  اس لئے اب چند دنوں بعد دوسرے کاموں یعنی قرعہ اندازی وغیرہ پر توجہ دی جائے کی تاکہ حج۲۰۲۵ء کا پروسیس تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK