’گراؤنڈ زیرو ‘پر پروگرام، مہلوکین کے نام پڑھے جائیں گے۔
EPAPER
Updated: September 11, 2024, 1:25 PM IST | Agency | Washington
’گراؤنڈ زیرو ‘پر پروگرام، مہلوکین کے نام پڑھے جائیں گے۔
صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران بدھ ۱۱؍ ستمبر کوامریکہ کچھ لمحوں کیلئے ٹھہر کر اُن ۲؍ ہزار ۹۷۷؍ افراد کو یاد کرے گا جو ۲۳؍ سال قبل نیویارک کے جڑواں ٹاور پر اور پنٹاگن پر کئے گئے امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے غیر ملکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
یادرہے کہ ۱۱؍ستمبر۲۰۰۱ءکو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ۲؍ اغوا جہازوں کے ذریعہ حملہ کیاگیاتھا۔ اس وقت ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ۱۰؍ ہزار افراد موجود تھے۔ ایک گھنٹے بعد ایک اور اغوا شدہ مسافر جہاز پنٹاگن سے ٹکرایا جس سے پنٹاگن جزوی طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حملےکو جواز بنا کرامریکہ نے پہلےافغانستان پر پھر عراق پر حملہ کرکے لمبی جنگ لڑی۔ جڑواں ٹاور پر ہونے والے حملے میں ۲۵؍ ہزار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ متاثرہ خاندان ہر سال گراؤنڈ زیرو(وہ جگہ جہاں جڑواں ٹاور تھے) پر جمع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر خاموشی اختیار کرکے شمعیں روشن کی جاتی ہیں۔ اس سال بھی یہ پروگرام صبح ساڑھے ۸؍ بجے منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ امریکہ کی تمام ریاستوں یادگاری پروگرام ہوں گے۔
نیویارک میں گراؤنڈ زیرو پر منعقدہ پروگرام میں مہلوکین کے نام پڑھے جائیں گے اور ۶؍ مرتبہ خاموشی اختیار کی جائے گی۔ یہ وہ لمحے ہوں گے جب یکےبعد دیگرے جڑواں ٹاورا ور پنٹاگن سے طیارے ٹکرائے