• Fri, 17 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور چین کے درمیان تجارت کم ہوئی

Updated: November 18, 2024, 10:09 AM IST | New Delhi

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہند۔ چین دو طرفہ تجارت میں کمی کی بنیادی وجہ پڑوسی ملک کو برآمدات میں کمی تھی۔

Bilateral trade between India and China has declined. Photo: INN.
ہندوستان اور چین میں دوطرفہ تجارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت میں کمی کے درمیان اکتوبر میں چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت۰ء۴۶؍ فیصد کم ہو کر ۱۰ء۷؍ بلین ڈالرس ہوگئی۔ یہ معلومات وزارت تجارت کے اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ دو طرفہ تجارت میں کمی کی بنیادی وجہ چین کو برآمدات میں کمی تھی۔ اکتوبر میں چین کیلئے ہونے والی ہندوستان کی برآمدات ۹ء۵؍ فیصد کم ہو کر۱ء۱۵؍ بلین ڈالرس پر آ گئی، جبکہ اس ماہ میں دنیا کو ہندوستان کی کل برآمدات دُہرے ہندسوں میں ۱۷؍ فیصد بڑھی۔ 
اکتوبر میں ہندوستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور دیگر ۹؍ممالک چین کو چھوڑ کر ٹاپ۱۰؍ برآمدی ملکوں میں شامل ہوئے۔ اس ماہ کے دوران امریکہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیدرلینڈس، برطانیہ، سنگاپور اور دیگر ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا تاہم اکتوبر کیلئے علیحدہ اعداد و شمار فوری طور پر دستیاب نہیں تھے لیکن پچھلے چند مہینوں کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ چین کو برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔ چین کو برآمدات میں کمی کی سب سے بڑی وجہ اس ملک میں خام لوہے اور دیگر مصنوعات کی گرتی ہوئی مانگ ہے اور یہ وہاں وسیع تر سست روی کا اشارہ ہے۔ 
گزشتہ چند مہینوں سے چین کو برآمدات کم ہو رہی ہیں۔ جون میں چین ہندوستان کی پانچویں بڑی برآمدی منڈی تھا لیکن ستمبر میں اس میں ایک درجے کی کمی آئی۔ اکتوبر میں بھی ہندوستان کی چھٹی برآمدی منڈی چین تھا۔ اکتوبر میں چین سے درآمدی نمو بھی سست رہی اور۰ء۷۴؍ فیصد بڑھ کر۹ء۶؍بلین ڈالر ہوگئی تاہم، ہندوستان کیلئے درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ چین رہا۔ برآمدات میں مثبت نمو والے ممالک میں امریکہ(۱۱ء۵؍فیصد)، متحدہ عرب امارات(۴۳ء۳؍فیصد)، نیدرلینڈس(۱۴ء۶؍ فیصد)، برطانیہ(۴۲ء۱؍فیصد)، سعودی عرب (۰ء۵)، بنگلہ دیش (۲ء۵؍فیصد) شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK