• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجے رائوت کے بیان سے تاجربرادری ناراض، معافی کا مطالبہ

Updated: November 13, 2024, 9:40 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید کے دوران شیو سینا(ادھو) کے لیڈر نے تاجروں کو جھوٹااور دھوکہ باز کہا تھا۔

Sanjay Raut Photo: INN.
سنجے راؤت۔ تصویر: آئی این این۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا (ادھو گروپ ) کےلیڈر سنجے رائوت کی جانب سے تاجروں کو جھوٹا اور دھوکہ باز کہے جانے پر تاجر برادری میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ فیڈریشن آ ف ممبئی کلاتھ ڈیلرس اسوسی ایشن نے راؤت سے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔ ایسا نہ کرنے پر الیکشن میں سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے۔ 
واضح رہے کہ پیر کو سنجے رائوت نے اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے تاجروں کے بارے میں ایک جارح بیان دے دیا۔ انہوں نے تاجروں کو جھوٹا اور دھوکہ باز کہہ کر پریشانی مول لے لی ہے۔ سنجے رائوت کے متنازع بیان سے تاجر برادری میں سنجے راؤت کےخلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ تاجروں کی تنظیم فیڈ ریشن آف ممبئی کلاتھ ڈیلر س اسوسی ایشن نے رائوت کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم نے سنجے رائوت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں اور تاجروں سے معافی مانگیں۔ تنظیم کے عہدیداروں نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر رائوت معافی نہیں مانگتے ہیں تو انہیں تاجروں کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
آرٹیکل ۳۷۰؍ کے تعلق سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، راؤت نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں تاجروں پر تنقید کی تھی۔ تاجر ہمیشہ اپنے فائدے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں۔ اس وقت راؤت نے الزام لگایا کہ تاجر گاہکوں کو دھوکہ دیتا ہے، یہی لوگ ہیں جنہوں نے مہاراشٹر کی سیاست پر کیچڑ اچھالا ہے۔ مہاراشٹر میں کیچڑ والی سیاست کے ذمہ دار امیت شاہ اور ان کے تاجر ہیں ۔ پچھلے ۳۔ ۴؍ برسوں میں امیت شاہ جیسے تاجروں نے مہاراشٹر کو لوٹنے، مہاراشٹر کو تباہ کرنے اور مراٹھی لوگوں کو غریب کرنے کی سازش رچی ہے۔ سنجے رائوت کےاس بیان سے تاجر ناراض ہیں۔ 
مذکورہ فیڈریشن کے صدر ویرین شاہ کے مطابق ’’سنجے رائوت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کورونا کی وباء کے دوران تاجروں نے جان کی پروا کئے بغیر گھر گھر ضروری اشیاء فراہم کی تھیں۔ اُدھو ٹھاکرے اس وقت وزیر اعلیٰ تھے۔ سیاست دانوں کو اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے معاشرے کے دیگر طبقات کو شامل نہیں کرنا چاہئے۔ رائوت کے بیان سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے) کو تاجروں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اپوزیشن پر تنقید کے دوران رائوت نے کاروباری طبقے پر بھی حملہ کیا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی کے سینئر لیڈروں کو پیغامات بھیجے گئے ہیں کہ رائوت کو اس معاملے میں فوراً معافی مانگنی چاہئے۔ ‘‘انہوں نے سنجے رائوت کومتنبہ کیاہےکہ معافی نہ مانگنے پر تاجراپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK