• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی میں سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر

Updated: July 13, 2023, 3:17 PM IST | New Delhi

دہلی میں جمنا کی سطح کا ریکارڈ ۲۰۸ء۴۸میٹر تک پہنچ گیاہے ۔واضح رہے کہ ۴۵؍ سال بعد ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

Floods In Delhi. Photo : INN
دہلی میں سیلاب۔ تصویر : آئی این این

دہلی میں جمنا کی سطح کا ریکارڈ ۲۰۸ء۴۸میٹر تک پہنچ گیاہے ۔واضح رہے کہ ۴۵؍ سال بعد ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مسلسل بارش کے سبب  سڑکیں زیر آب ہو چکی ہیںجبکہ نشیبی علاقےبھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں دہلی پولیس نے ٹریفک کے تعلق سے  ہدایات جاری کی ہیںجبکہ تجارتی گاڑیو ں کے روٹ تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے عوام سےاپیل کی ہے کہ سفر کا ارادہ کرنے سےقبل ہدیاات کو اچھی طرح مد نظر رکھیںجبکہ زیر آب سڑکوں سےگزرنے سےگریز کریں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ریلوے انڈر بریج کے قریب پانی بھر جانے سے بھیرو روڈ پر ٹریفک بند ہےجبکہ سیلابی پانی سول لائن ایریا میں بھی داخل ہوگیا ہے۔ نگم بودھ گھاٹ، رنگ روڈ آئی ٹی او میں بھی سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
دہلی میں سیلاب کی وجہ سےبند کی جانے والی سڑکیں:
کشمیری گیٹ مین روڈ، رنگ روڈ بند کیا گیا ہے۔   بھیرو مارگ، آئی پی فلائی اوور اور چاندگی رام اکھاڑا کے درمیان مہاتما گاندھی مارگ جبکہ  وزیرآباد پل اور چاندگی رام اکھاڑہ کے درمیان آوٹر رنگ روڈبھی متاثر ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں  تجارتی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہےجبکہ کئی راستوں کا رخ موڑ ا گیا ہے۔تجارتی گاڑیوں کو ایسٹرن اور ویسٹرن پیریفرل ایکسپریس وئے کی جانب  موڑ اگیا ہے۔ مکربہ چوک سے تجارتی گاڑیاں کا رخ تبدیل کر دیا جائےگاجبکہ مکربہ چوک اور وزیر آبادبریج کےدرمیان تجارتی گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔تجارتی گاڑیاں سرائے کالے خان سے موڑ دی جائیں گی۔ سرائے کالے خان اور آئی پی فلائی اوور کے درمیان کسی بھی تجارتی گاڑی کو دا خل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔غازی پور بارڈر سے بھی تمام تجارتی گاڑیوں کو موڑ دیا جائےگا۔ اکشردھام کی طرف جانےوالی گاڑیوں کو ڈی این ڈی کی طرف موڑ دیا جائے گاجبکہ  اکشردھام اور سرائے کالے خان کے درمیان تجارتی گاڑیوںکا داخلہ ممنوع ہے۔

 

Yamuna Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK