• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترنمول کانگریس مغربی بنگال کی تمام ۶؍ سیٹوں پر کامیاب

Updated: November 24, 2024, 2:27 PM IST | Agency | Kolkata

آرجی کر معاملے میں ممتا حکومت کے خلاف لہر کا کوئی اثر نہیں، سیتائی سے ترنمول امیدوارسنگیتا رائےایک لاکھ ۳۰؍ ہزار۶۳۶؍ ووٹوں سے جیتیں۔

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee Photo: INN
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ تصویر : آئی این این

بنگال میں آر جی کر میڈیکل کالج او ر اسپتال میں خاتون ڈاکٹر  کے ساتھ درندگی اور قتل کے بعد سول سوسائٹی کی طویل تحریک جو کلکتہ شہر سے لے کر چھوٹے چھوٹے علاقے اور قصبے تک پھیل گئی اور اس کے ذریعے ممتا حکومت کوکٹہرے میں کھڑا کیا گیا مگر  اس تحریک کا ضمنی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ترنمول کانگریس تمام ۶؍ سیٹوں پر  قبضہ کرنے میں کامیاب رہی۔ نیہاٹی اور مدنا پور توشہری علاقے میں ہیں۔نیہاٹی کلکتہ کے قریب ہے۔ اتنا ہی نہیں، نیہاٹی آر جی کر میڈیکل کالج کی متاثرہ  کے گھر سے ۱۵؍ کلومیٹر کے اندر ہے ۔ سیتائی ، مداریہاٹ ،نیہاٹی ، ہروا ، مدناپوراور تلدنگرا میں ضمنی انتخابات ہوئے ۔
 نیہاٹی  میں ۲۰۲۱ء میں ترنمول کانگریس نے تقریباً  ۱۹؍ ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔۲۰۲۴ء کی بیرک پور لوک سبھا سے تعلق رکھنے والی اس اسمبلی میں ترنمول کانگریس  نے ۱۵؍ ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ ضمنی انتخابات میں یہ فرق ۵۰؍ ہزار کے قریب پہنچ گیا۔سیتائی (ایس سی)سے ترنمول کانگریس کی سنگیتا رائے نے بی جے پی امیدوار دیپک کما رکوایک لاکھ ۳۰؍ ہزار ۶۳۶؍ ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی ا میدوار کو۳۵۳۴۸؍ ووٹ ملے۔
دوسری طرف، ترنمول کے جون مالیا نے ۲۰۲۱ء میں مدنا پور حلقہ میں۲۴؍ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن  لوک سبھا انتخابات میں جون کی سبقت ۲؍ ہزار سے کچھ کم رہ گئی۔ ضمنی الیکشن میں یہ فرق بڑھ کر ۳۳؍ ہزار ہو گیا ہے۔ یہاں سے ترنمول کے سجوئے ہزرا نے  ایک لاکھ ۱۵؍ہزار ۱۰۴؍ ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی امیدوارسبھاجیت رائےکو ۳۳۹۹۶؍ ووٹ ملے ۔ جونیئر ڈاکٹروں کی تحریک میں گرچہ کوئی بھی سیاسی جماعت کھل کر سامنے نہیں آئی تھی ، اسے بائیں بازو کی حمایت حاصل تھی۔مگر ان دونوں حلقوں میں بایاں محاذ کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK