• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکہ کا بدترین صدر قرار دیا

Updated: January 04, 2025, 1:30 PM IST | Agency | Washington

سوشل میڈیا پر کہا : ان کی قیادت کے باعث امریکہ عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بن گیا ہے۔

The newly elected President of the United States, Donald Trump, has criticized Joe Biden. Photo: AP/PTI
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈٹرمپ نے جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا’’بدترین صدر‘‘ قرار دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بائیڈن کی ’اوپن بارڈر پالیسی‘ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی قیادت کے باعث امریکہ عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بن گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بائیڈن کی ’اوپن بارڈر پالیسی‘ سے نہ صرف انتہا پسند اسلامی دہشت گردی میں اضافہ ہوگا بلکہ پرتشدد جرائم بھی بڑھیں گے۔ 
 ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس ‘پر متعدد پوسٹ میں موجودہ ملکی حالات کو ’تباہی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی قیادت نے قومی سلامتی اور قیادت کو کمزور کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے اتحادیوں نے جو ہمارے انتخابات میں مداخلت کرتے رہے، اس کے سبب امریکہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب قیادت کمزور ہو اور سرحدیں کھلی ہوں تو یہی انجام ہوتا ہے۔ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی انتظامیہ ملک کی کھوئی ہوئی طاقت کو بحال کریگی۔ 
 ٹرمپ نے محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور دیگر اداروں پر بھی شدید اعتراض کرتے ہوئے انہیں ’کرپٹ اور ناکام‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے سیاسی حملوں میں مصروف رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ۲۰؍ جنوری کو ملاقات کریں گے، امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ۲۰؍ جنوری کو امریکہ کے۴۷؍ ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK