Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ٹرمپ کا کنیڈا اور میکسیکو پر ٹیریف اقدام موخر، کنیڈا کا محصول برقرار رکھنے کا فیصلہ

Updated: March 08, 2025, 10:00 AM IST | Agency | Washington/Attawa

۲؍اپریل سے تمام ممالک پر بلاتفریق برابر ٹیرف لگائیں گے : ٹرمپ۔

Trump also said that India and Canada impose the highest tariffs on us. Photo: INN
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور کنیڈا ہم پرسب سےز یادہ ٹیریف لگاتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کنیڈا اور میکسیکو پر عائد ٹیرف کو ۲؍ اپریل تک موخر کر دیا اور اوول آفس میں ٹیرف مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو۲؍ اپریل تک مؤخر کیا اوراس پر ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔ 
ٹرمپ نے کیا کہا؟
  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کنیڈا اور ہندوستان ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کرتے ہیں، ۲؍اپریل کو امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا، تمام ممالک پر بلاتفریق برابر ٹیرف لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں روس اور یوکرین میں اہم بات چیت ہوئی، امن کیلئے یوکرین معاہدہ چاہتے ہیں، یوکرین کی مددکیلئے امریکہ نے اربوں ڈالر دیئے۔ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ روس کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، شاید چین ۴؍ پانچ سال میں روس کے برابر ہوجائے گا تاہم روس اورچین سے جوہری ہتھیاروں کی کمی کےحوالےسےبات چیت کریں گے، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ اچھا ہوگا کیونکہ یہ طاقت بہت جنونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس سمیت تمام ممالک سےبات ہوئی لیکن کسی نےمثبت جواب نہیں دیا، نیٹو میں سب دوست ہیں لیکن اس وقت امریکہ مصیبت میں ہے، فرانس یورپی ممالک کوجوہری ہتھیاروں کی چھتری فراہم کررہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس پر پابندی سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ ٹک ٹاک سمیت غیرملکی ایپس پر پابندی کےمتعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ 
محصول پر کنیڈا کیا موقف ہے؟
 دوسری جانب کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کے باوجود امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق کنیڈا کے سینئر سرکاری اہلکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رہیں گی۔ کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔ جس کا مقصد کینیڈین برآمدات پر تمام امریکی ٹیکس ختم کروانا ہے۔ 

ٹرمپ کی ٹیریف پالیسیوں پرجسٹن ٹروڈوآبدیدہ ہوگئے!
کنیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں کنیڈین وزیر اعظم اپنے۹؍ سالہ دورِ اقتدار کے آخری دنوں کی پریشانیوں پرجذباتی ہوگئے۔ جسٹن ٹروڈو کینیڈین حکومت کی بچوں کی دیکھ بھال کی یومیہ۱۰؍ ڈالرز کی پالیسی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر ٹروڈو نے کہا کہ میں کینیڈین عوام کو مایوس نہیں ہونے دوں گا، میں نے اپنے۹؍ سالہ دور میں ہر ممکن کوشش کی کہ اس بات کو یقینی بناؤں کہ کینیڈین عوام کو سب سے پہلے رکھوں، میں یہاں اپنی حکومت کے آخری دنوں میں بھی آپ سب کو وہ بتانے کیلئے حاضر ہوں جو ہم نے اتنے عرصے میں آپ سب کے لیے کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK