• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ٹرمپ نے اب یورپ پر ۲۵؍فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی

Updated: February 28, 2025, 1:39 PM IST | Agency | Washington

امریکی صدر  ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے امریکہ کو کافی نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ واشنگٹن نے اس کی کئی دہائیوں تک حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Donald Trump. Picture: INN
ڈونلڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر  ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے امریکہ کو کافی نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ واشنگٹن نے اس کی کئی دہائیوں تک حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں تمام وزراء اور مشیروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کابینہ اجلاس میں امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک نے حکومتی قرضوں اور محکموں کے زائد اخراجات پر بریفنگ دی۔ کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ اور ایلون مسک نے میڈیا سے گفتگو کی، ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے وجود میں آنے کا مقصد امریکہ کو نقصان پہنچانا تھا اور یورپی یونین امریکہ کو نقصان پہنچانے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کی سربراہی میں ڈوج کا محکمہ اربوں ڈالرز کی چوریاں پکڑ رہا ہے، وفاقی ملازمتوں میں کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو موجود ہی نہیں۔ ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سننے میں آرہا ہے کہ کئی حکومتی اراکین ایلون مسک سے خوش نہیں ہیں؟
  ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر محصولات عمومی طور پر۲۵؍ فیصد ہوں گے اور اشارہ دیا کہ کنیڈا اور میکسیکو پر محصولات اپریل کے اوائل میں نافذ العمل ہوں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’سچ کہوں تو یورپی یونین کے قیام کا مقصد امریکہ کو دبانا تھا۔لیکن اب گھبرانے کی بات نہیں، میں آگیا ہوں۔  یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہوں نے بلاک کیلئے محصولات کی سطح کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم بہت جلد اس کا اعلان کریں گے اور عمومی طور پر یہ۲۵‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے کاروں سمیت مصنوعات متاثر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK