• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’یہ حملے میرا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، انتخابی مہم جاری رہے گی‘‘

Updated: September 17, 2024, 11:01 AM IST | Washington

فلوریڈا حملے کے بعدٹرمپ کا بیان، تفتیشی ایجنسیاں   اپنی اپنی سطح پر تفتیش میں  مصروف، ٹرمپ کے گولف کلب، رہائش گاہ اور دفاتر کے باہر سیکوریٹی۔

Officials of investigative agencies are camped near the golf club. Photo: INN.
گولف کلب کے پاس تفتیشی ایجنسیوں  کے اہلکار خیمہ زن ہیں۔ تصویر : آئی این این۔

امریکہ کے سابق صدر اور صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونیوالے ممکنہ حملے کے کچھ گھنٹوں  بعد بیان جاری کیا ہے۔ دو ماہ میں دوسری بار ہونے والے حملے پر انہوں  نے کہا ہے کہ’’ ایسے واقعات سے میرے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہیں، میں ان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔ ‘‘ایک رپورٹ کے مطابق مشتبہ قاتلانہ حملے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ بیان منظرعام پر آگیا جس میں انہوں نے اپنی الیکشن مہم کے تئیں پُرعزم رہنے کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں  اور میری صدارتی مہم اسی زور و شور کے ساتھ جاری رہے گی۔ 
دھیان رہے کہ اتوار کوفلوریڈا میں ہونے والا ممکنہ حملہ ٹرمپ پردوسرا حملہ تھا، حملہ آور نے اس وقت پوزیشن بنالی تھی جب وہ ویسٹ پام بیچ پر واقع اپنے گولف کلب میں  موجود تھے۔ ادھر ٹرمپ گولف کھیل رہے تھے اور سے کچھ دوری پرچھپا بیٹھا حملہ آور نشانہ سادھ رہا تھا۔ اسی دوران ان کے سیکوریٹی عملہ نے خطرے کو بھانپ لیا اور حملہ آور کو دھردبوچا۔ ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ بندوق بردار حملہ آور ٹرمپ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ وہ ٹرمپ سے۴۰۰؍ سے۵۰۰؍گز کے فاصلے پر تھا اور اس کے پاس سے اے کے ۴۷؍ ملی تھی۔ سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ کی جس سے ملزم فرار ہوگیا۔ جسے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کی شناخت۵۸؍ سالہ ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی جس سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ پر جولائی میں بھی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ اُس واقعے میں حملہ آور کی فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جبکہ سیکوریٹی سروسیز کی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ 
صدر جوبابائیڈن نے حملے کی مذمت کی
جوبائیڈن نے ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔ اپنے بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدر کی حفاظت یقینی بنانے پر سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کسی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔ 
فلوریڈاحملے کی تفتیش ہم علاحدہ سے کرائیں  گے: گورنر
فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے اتوار کو کہا کہ ریاست، ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات علاحدہ سے کرےگی۔ ڈی سینٹیس نے `ایکس پر کہا، ’’ریاست فلوریڈا ٹرمپ انٹرنیشنل گولف کلب میں قتل کی کوشش کے سلسلے میں اپنی تحقیقات کرے گی۔ ‘‘ ڈی سینٹیس نے کہا کہ لوگ مبینہ قاتل کے بارے میں حقیقت جاننے کے مستحق ہیں اور وہ کیسے سابق صدر اور موجودہ ریپبلکن صدارتی امیدوار کے ۵۰۰؍ گز کے دائرے میں پہنچنے میں کامیاب ہو سکا۔ امریکی کانگریس رکن مارجوری ٹیلر گرین نے مبینہ قاتل کی شناخت ریان ویزلی روتھ کے نام سے کی ہے۔ 
ایف بی آئی قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں مصروف
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اتوار کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گولف کورس میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ جائے حادثہ کے قریب سے ایک رائفل ملی ہے اور اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ فائرنگ کے ذمہ دار شخص کی تاحال شناخت عام نہیں  کی گئی ہےہے۔ ایجنسی نے کہا، ’’ٹرمپ انٹرنیشنل گولف کلب میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ۲؍ بجے پیش آیا، حالانکہ سابق صدر محفوظ ہیں۔ ہمارے پاس جلد ہی مزید معلومات ہوں گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK