• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ نے حماس کو پھر دھمکایا: یرغمال رہا نہ کئے تو قیامت برپا ہوجائیگی

Updated: January 09, 2025, 1:56 PM IST | Agency | Washington

فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے خارجہ پالیسی کے اہم امور پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔

Donald Trump speaks at a press conference in Marae Lago. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ ماراے لاگو میں پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

 امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےایک بار پھر حماس کو دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نےاسرائیلی مغویوں کی رہائی کے موضوع پر اپنا پرانا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر میرے عہدہ سنبھالنے سے پہلے حماس نے مغوی رہا نہ کئے تو قیامت برپا ہوگی۔ ‘‘ ٹرمپ نے منگل کو اپنے دوسرے دور صدارت کے آغاز سے دو ہفتے قبل منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران خارجہ پالیسی کے اہم امور پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے تناظر میں انہوں نے حماس کے ہاتھوں ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے یرغمالوں کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں ۶؍ بار پرزورانداز میں  یہ جملہ دہرایا کہ’’قیامت برپا ہو جائے گی۔ ‘‘
 ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی بھی اس موقع پر اپنی حالیہ اعلیٰ سطحی بات چیت کے بارے میں نامہ نگاروں کو بریف کرنے کیلئے موجود تھے۔ ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بتایا کہ ان کی ٹیم ایک معاہدے کے حصول کے قریب ہے اور وہ آنے والے دنوں میں واپس خطے میں جائیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے ایلچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’ میں آپ کے مذاکرات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ لیکن اگر یرغمالی میرے منصب سنبھالنے تک واپس نہیں آئے تو مشرقِ وسطیٰ میں قیامت برپا ہو جائے گی اور یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا، اور سچ تو یہ ہے کہ یہ کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ ‘‘ یوکرین جنگ کے ضمن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے روس کے صدر سے ملاقات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ یوکرین تنازع کوسلجھانا چاہتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ کیسے اس معاملے کو سلجھائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK