Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

معدنی حقوق کے معاہدے پر سرد مہری پر ڈونالڈ ٹرمپ کی زیلنسکی کو دھمکی

Updated: March 31, 2025, 10:23 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی معدنی حقوق کے معاہدے پر سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو انہیں ’بڑے مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Zelensky and Trump. Photo: INN.
زیلنسکی اور ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی معدنی حقوق کے معاہدے پر سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو انہیں ’بڑے مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں، اور زیلنسکی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امریکی کمپنیوں کو یوکرین کی نایاب معدنیات تک رسائی دینے کے معاہدے پر دستخط کریں۔ اپنے ایئر فورس ون جیٹ طیارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ (زیلنسکی) زمین میں دفن معدنیات کے اس نایاب معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر وہ ایسے کریں گے تو انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو بڑے، بڑے مسائل ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ فروری ۲۰۲۵ءمیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین کے سیکڑوں ارب ڈالر کے معدنی ذخائر پر اپنی نظریں جمالی تھیں، وہ چاہتے تھے کہ روس کے ساتھ جنگ میں امریکہ کی جانب سے خرچ کی گئی رقم معدنیات سے وصول کرلیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK