کہا کہ’’غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کیلئے پرعزم ہوں ‘‘ یہ بھی کہا کہ’’جنگ سے تباہ شدہ زمین کے کچھ حصوں کو مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کی طرف سے دوبارہ تعمیر کی اجازت دے سکتا ہوں۔ ‘‘
EPAPER
Updated: February 11, 2025, 11:31 AM IST | Washington
کہا کہ’’غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کیلئے پرعزم ہوں ‘‘ یہ بھی کہا کہ’’جنگ سے تباہ شدہ زمین کے کچھ حصوں کو مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کی طرف سے دوبارہ تعمیر کی اجازت دے سکتا ہوں۔ ‘‘
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے۔ ٹرمپ نے اب یہ متنازع بیان دیا ہے کہ’’میں غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لئے پرعزم ہوں۔ ‘‘ یہ بھی کہا کہ’’ میں جنگ سے تباہ شدہ زمین کے کچھ حصوں کو مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کی طرف سے دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت دے سکتا ہوں۔ ‘‘’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان نیو آرلینز جاتے ہوئے اپنے طیارے ’ایئر فورس ون‘ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ ٹرمپ، نیشنل فٹ بال لیگ سپر باؤل چمپئن شپ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے نیو آرلینز گئے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ’ ’میں غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کے لئے پرعزم ہوں، جہاں تک اس کی تعمیر نو کا تعلق ہے تو ہم اسے مشرق وسطیٰ کی دوسری ریاستوں کو دے سکتے ہیں تاکہ اس کے کچھ حصوں کی تعمیر کی جا سکے، دوسرے لوگ ہماری سرپرستی میں ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کی ملکیت حاصل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ حماس واپس نہ آسکے۔ ‘‘ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ’’ وہاں واپس جانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، یہ جگہ انہدام کی جگہ ہے، بقیہ جگہ کو مسمار کر دیا جائے گا، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ ‘‘
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ کچھ فلسطینی پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے امکان کیلئے تیار ہیں، لیکن وہ اس طرح کی درخواستوں پرعلاحدہ علاحدہ غور کریں گے۔ ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ’ ’میرے خیال میں فلسطینیوں یا غزہ میں رہنے والے لوگوں کو ایک بار پھر واپس جانے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہوگی اور ہم نہیں چاہتے کہ حماس واپس آئے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’ ’غزہ کو ایک بڑی رئیل اسٹیٹ سائٹ کے طور پر سوچیں، اور امریکہ اس کا مالک بننے جا رہا ہے اور ہم آہستہ آہستہ بہت آہستہ آہستہ ایسا کریں گے، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، ہم اسے تیار کریں گے۔ ‘‘ رائٹرز کے مطابق حماس کے پولیٹکل بیورو کے رکن عزت الرشک نے غزہ خریدنے اور اس کی ملکیت سے متعلق ٹرمپ کے تازہ ترین بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’غزہ ایسی جائیداد نہیں ہے جسے خریدا اور فروخت کیا جائے، یہ ہماری مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے اور فلسطینی نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ ‘‘ ٹرمپ نے غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو مستقل طور پر بے گھر کرنے کی بات کہی ہے اور وہ ’مشرق وسطیٰ کا ریویرا‘ تشکیل دیں گے۔
اسرائیل نے امریکہ کو اپنا سب سے بہتر دوست قرار دیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں۔ یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل اور امریکہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنا رہےہیں، ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکہ سے بہتر کوئی دوست نہیں ہے۔